60 سال کی عمر میں جوانی‘ طاقت اور شباب!آزمودہ نسخہ
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم ! گزشتہ سال فیملی سمیت رمضان گزارنے تسبیح خانے آئے تھے۔ زندگی کا ایک انمول رمضان تھا‘ اللہ کرے زندگی میں ہر سال رمضان تسبیح خانہ میں ہی نصیب ہو۔ تسبیح خانہ سے گھر واپسی کے بعد الحمدللہ آپ کے دئیے گئے روحانی وظائف اور اعمال پابندی سے کر رہا ہوں۔نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی ہے۔تسبیح خانہ سے جڑنے کے بعد جہاں بے شمار روحانی فوائد ہوئے ہیں وہیں طبی طور پر بھی بہت نفع ملا ہے۔آپ کے بتائے ہوئے ٹوٹکے صحت و تندرستی کا خزانہ ہے۔آج ایک طبی نسخے کا مشاہدہ بیان کر رہا ہوں۔
میری عمر ساٹھ سال ہے، تینتالیس سال سے جریان، سرعتِ انزال کا مسئلہ تھا۔ میں نے ان بیماریوں کا بہت علاج کروایا مگر کہیں سے بھی مستقل آرام نہ مل سکا بلکہ کمزوری کی وجہ سے اور مسلسل ادویات کے استعمال سے گزشتہ سات سال سے دماغی کمزوری کی شکایت بھی شروع ہو چکی تھی جو دن بدن بڑھتی چلی جارہی تھی۔ناامیدی اور مایوسی چھا چکی تھی۔ایک دن آپ کی روحانی محفل میں جسمانی کمزوری اور پوشیدہ امراض سے نجات کے لئے چھوٹی الائچی اور میتھی دانہ کےبیجوں کا نسخہ سنا۔پھر کئی لوگوں سے اس نسخے سے متعلق مشاہدات بھی سنے۔میں نے فیصلہ کیا کہ جہاں اتنے علاج کروا کے دیکھ لئے ہیں یہ نسخہ بھی آزما لوں۔چنانچہ میں پنسار کی دکان سے ہموزن چھوٹی الائچی اور میتھی دانہ (میتھرے) کے بیج خرید لایا ‘ انہیں پیس کر ایک ڈبیا میں محفوظ کر لیا۔ایک چمچ صبح و شام ہمراہ دودھ کے استعمال کرنا شروع کر دیا۔
تقریباً دو ماہ سے یہ نسخہ جاری ہے۔ الحمدللہ تینتالیس سال پرانی بیماریاں اور مسائل صرف دو ماہ میں ساٹھ فیصد تک ختم ہو چکی ہیں‘جس تیزی کے ساتھ صحت یاب ہو رہا ہوں امید ہے ان شاءاللہ اگلے چند ہفتوں میں ان بیماریوں کا نام و نشان بھی باقی نہیں رہے گا۔قوت باہ کی کمزوری میں حیران کن فائدہ ہوا ہے60 سال کی عمر میں اب 35 سال کے جوان جتنی طاقت ملی ہے۔اس کے علاوہ دماغی کمزور میں بھی خاطر خواہ حد تک اضافہ ہوا ہے۔پہلے اکثر باتیں بھول جاتا تھا یاد نہیں رہتی تھیں مگر اب الحمدللہ قوت حافظہ بہت زیادہ مضبوط ہو گیا ہے۔یہ سب آپ کے بتائے ہوئے اس نسخے کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔کاش تسبیح خانہ اور عبقری کا ساتھ جوانی میں ہی مل جاتا تو زندگی کے اتنے سال خوار نہ ہوتا‘ لیکن اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس عمر میں بھی منزل مل گئی۔قارئین سے درخواست ہے جو بھی ان مسائل کا شکار ہو وہ یہ نسخہ ضرور استعمال کریں اور فائدہ ہونے پر لازمی لکھیں‘حضرت جی اور عبقری کو دعائیں دیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں