بیعت درحقیقت توبہ ہے اوراسکے بعد آنے والی زندگی میں فرائض کا احساس، آنحضورؐ والی زندگی اور ان کی سنتوں کا پاس رکھنا اور ان معاملات سے پرہیز کرنا کہ جنہیں اللہ جل شانہ نے ناپسند فرمایا اسی کا نام بیعت ہے۔ اور جس طرح کسی نئی راہ پر نکلتے ہوئے کسی گائیڈ کا ساتھ ہونا منزل تک عافیت سے پہنچنے کا ذریعہ بنتا ہے اسی طرح اس نئی زندگی کے آغاز پر اپنے شیخ (دامت برکاتہم) کے ساتھ مستقل رابطے سے ہی نفع حاصل ہوگا اور حالات اور شیطان کے جوڑ توڑ سے بچنا آسان ہوجائے گا۔
بیعت ہونے کیلئے ہر ہفتے شب جمعہ کے درس روحانیت و امن میں شریک ہوکر بعد نماز عشاء بیعت ہوا جاسکتا ہے۔ جو خواتین و حضرات درس میں شریک نہ ہو سکیں وہ نیچے دیےٗ گےٗ فارم کے ذریعے سے بیعت ہو سکتے ہیں۔ بیعت ہونے پر انہیں بیعت کارڈ ای میل کر دیا جاےٗ گا۔ بیعت ہونے کے بعد ہر جمعرات بعد نماز مغرب تسبیح خانہ میں ہونے والے درس میں ضرور شریک ہوں. بیرون شہر یا ملک میں رہنے والے حضرات آن لائن، سی ڈی یا کیسٹ کے ذریعے ضرور سن لیں کیونکہ اصل نفع رابطے سے ہوتا ہے۔ رزق حلال، معاشرت، معاملات میں احتیاط کریں۔ ہرماہ اپنے مرشد کو اپنے تفصیلی احوال ضرور لکھیں: خط کے ساتھ جوابی لفافہ مکمل پتہ کے ساتھ ارسال کریں۔
اپنا ای میل درست درج کریں۔ ای میل کو دو سے تین بار ضرور چیک کریں
درج ذیل احباب اپنا فارم دوبارہ ارسال کریں
Zahra |
Rozina faraz |
palwashanoor |
tanveerAsif |
Iqra Asif |
Mohammed Owais Tanveer |
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں