محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا ایک دوست ایک روز میری دکان پر آیا اور باتوں باتوں میں اس نے اپنی اہلیہ کے بتایا کہ وہ بہت بیمار ہے اور دن بدن انتہائی کمزور ہوتی جارہی ہے جس وجہ سے میں بہت ہی زیادہ پریشان ہوں میں نے اس سے بیماری کےبارے پوچھا تو اس نے بتایا کہ اسے لیکوریا ہے۔ میں نے اس کو تسلی دی اور عبقری ادویات بارے بتایا اس نے کہا کہ میں نے بہت مہنگی سے مہنگی ادویات کھلائی ہیں اس کو لیکن ایک روپے کا بھی فرق نہیں پڑا۔ میں نے اس کو یقین دلایا کہ عبقری کی ادویات اصلی دیسی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ہے تم اپنی اہلیہ کو عبقری دواخانہ کو ’’پوشیدہ کورس‘‘ استعمال کروائو ان شاء اللہ ایک کورس کے استعمال سے ہی تمہیں سب پتہ چل جائے گا۔ دوست نے کہا کہ مجھے کل لا دو میں نے اگلے روز اس کو دوائی لے کر دی اور تقریباً دس دن بعد میری دوبارہ اس سے ملاقات ہوئی تو ملتے ہی اس نے مجھے زور سے گلے لگا لیا اور شکریہ ادا کرنے لگا میں نے کہا بھائی کیا بات ہے؟ اس نے کہا کہ واقعی عبقری کی ادویات کمال کی ہیں‘ پوشیدہ کورس کے استعمال سے بیوی کا لیکوریا ختم ہوگیا ہے اب وہ دن بدن صحت یاب ہورہی ہے۔ لیکوریا کے حوالہ اس کو ایک اور پوشیدہ بیماری تھی وہ بھی ختم ہوگئی ہے۔ پھر مجھے اور عبقری دواخانے کو دعائیں دینے لگا۔(حافظ محمد ادریس، گائوں بانسرہ مری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں