نسخہ کمزوری کا علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے مزاج بخریت ہوں گے اللہ پاک آپ کی جان و مال عزت و آبرو اہل و عیال میں ترقی اور برکت نصیب فرمائے اور آپ کی عمر دراز فرمائے اور آپ کو ایمان کی دولت سے مالا مال فرمائے اور آپ کی ہر شر اور مصیبت پریشانی سے حفاظت فرمائے۔
اللہ پاک آپ کی محنت کو قبول فرما کر سارے عالم کی ہدایت کا ذریعہ بنائے۔ محترم! آپ کا رسالہ عبقری ہر ماہ پڑھتا ہوں تقریباً 3 ماہ ہوگئے ہیں رسالہ کسی سے لیا تھا وہ پڑھا الحمدللہ بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ ہر اعتبار سے رسالہ پڑھنے کے قابل ہے بہت ہی اچھا رسالہ ہے اللہ پاک دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب فرمائے۔ آپ کے رسالے میں پڑھا کہ نیند کیلئے اور نظر کی کمزوری کیلئے نسخہ یا کوئی عمل بھیجنے کی اپیل کی ہے نیند نہ آنے کیلئے ایک نسخہ لکھ رہا ہوں۔
نسخہ:۔ چھوٹی چندن کو سایہ میں خشک کرلیں اور باریک پیس کر سنبھال رکھیں صبح و شام 2,2 ماشہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
نسخہ کمزوری نظر:سونف 2ماشہ، مغز بادام 7عدد، مصری 1 تولہ رات کو ملاکر سوتے وقت دودھ سے کھائیں اس کے بعد پانی ہرگز نہ پئیں چالیس روز میں نظر اس قدر تیز ہوجاتی ہے کہ عینک کی ضروت نہیں رہتی۔ (حکیم محمد طفیل ‘ مانسہرہ)۔
نظر اور نیند کیلئے
نظر برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ان کی حفاظت کی جائے۔ ٹوٹکہ آزمایا ہوا ہے۔
آپ صبح کے وقت گراسی پلاٹوں کھیتوں میں گھاس پر موجود پانی کو اپنے ہاتھوں میںبھر کر آنکھوں میں ڈالیں انشاء اللہ بینائی تیز ہوگی اور چہرے میں خون بھر آئے گا اگر آپ کو افاقہ ہو‘ قارئین کو ہوتو عبقری کو ضرور فائدے لکھیں اور مجھے دعائوں میں یاد رکھیں۔
نیند کے لئے
اگر کسی کو نیند نہ آتی ہو تو عشاء کی نماز کے بعد دائیں کروٹ لیٹ کر منہ کو کعبے کی طرف کرکے دائیں ہاتھ کو سرکے نیچے اور بائیں ہاتھ کو اپنی ٹانگوں کے اوپر رکھ کر چاروں قل شریف‘ دعائے قنوت‘ آیت الکرسی اور سورۃ فلق کا ورد کرے۔ اس کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ وہ کب سوگیا ہے۔ (محمد رمضان شاکر، ٹبہ سلطان پور)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں