سالہا سال سے ادارہ عبقری کی یہ کوشش رہی ہے کہ دکھی انسانیت کے نہ صرف دکھ درد کم کیٔے جایٔں بلکہ سارے عالم کے انسانوں کی ترقی اور سلامتی کیلٔے محنت کی جائے، اور اس محنت میں رنگ و نسل اور مذہب کا امتیاز نہ ہو۔ ماہنامہ عبقری ایک بے لوث ادارہ ہے جسکا مقصد امت کی اخلاقی قدروں کو بہتر کرنا، معاشرتی اور دنیاوی برائیوں کا احساس اجاگر کرنا، اور امت کی دنیا و آخرت کے ان گنت مسائل کا حل قرآن و سنت اور اہل اللہ کے طریقوں سے کرانا ہے۔
اسی طرح، عبقری لیبارٹریز (رجسٹرڈ) کا مشن ہے کہ معیاری ادویات امت کے پریشان حالوں تک پہنچانی ہیں۔ اور ایسی خالص اور سایٔڈ ایفیکٹ سے پاک ادویات کو متعارف کرانا ہے جو بیماروں کیلیے شفاء اور راحت کی نوید ہو۔ عبقری لیبارٹریز (رجسٹرڈ) ابھی تک الحمداللہ 70 سے زائد ادویات مسلسل فراہم کررہی ہے۔
ہمارے اسی منشور کو سامنے رکھتے ہؤے، عبقری ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اور زکوۃ اور صدقہ کی شریعت کے اصولوں کے مطابق تقسیم کا بندوبست کیا گیا۔ مستحقین کے معاشی حالات کی مقامی نمائندوں کے ذریعے سے تحقیق کی کوشش کی جاتی ہے۔ اور پھر انکے حالات اور شریعت کے اصولوں کے مطابق زکوۃ یا صدقہ و خیرات دی جاتی ہے۔
ادارہ عبقری اور ہمارے شیخ حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی دامت برکاتہم کا سدا یہی پیغام رہا ہے کہ امت کی دنیا بناتے بناتے ہم انہیں اللہ جل شانہٗ کا تعلق اور آقا سرور کونینؐ والی زندگی کے قریب کردیں۔ اور انہیں اللہ جل شانہ سے لینے والا اور اعمال کے ذریعہ سے پلنے، بچنے اور بننے کا یقین کروادیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں