محترم قارئین! ماہنامہ عبقری حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) اور قارئین کے آزمودہ اور ذاتی تجربات کا بے لوث اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت، اعمال سے بننے پلنے اور بچنے کا پیغام لیے اعمال شفاء سیکشن میں مرتب کیا جاۓ گا۔
ازراہ کرم! جب بھی کوئی وظیفہ اختیار کریں تو مستقل مزاجی اور پابندی کے ساتھ کریں۔ ایک چھوڑ کر دوسرا اور دوسرا چھوڑ کر تیسرا کرنا بھی نفع مند ثابت نہیں ہوتا ہے بلکہ اکثراوقات نقصان ہوتا دیکھا گیا ہے۔
محترم قارئین! یقین کے ساتھ عمل کریں۔ شک عمل کو ضائع کردیتا ہے۔ درحقیقت تمام وظائف اللہ جل شانہٗ کے حضور پیش ہوکر ہمارے حالات اور پریشانیوں میں آسانی اور سہولت لانے کیلئے اجازت چاہتے ہیں۔ اس لیے اللہ جل شانہٗ ہی کی ذات سے ہونے کا سوفیصد یقین ہی فائدہ دے گا۔ یہ وظٓئف اللہ جل شانہٗ کی مدد حاصل کرنے کیلئے اہل اللہ سے ثابت ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں