اس ماہ کی روحانی محفل 10 اکتوبر بروز بدھ سہ پہر 3 بجے سے 4بجکر 21 منٹ تک‘ 17اکتوبر بروز بدھ صبح 11 بجکر 7 منٹ سے لیکر 12 بجکر اکتالیس منٹ تک ‘20اکتوبر بروز اتواررات 9 بجے سے لیکر 10 بجکر 17 منٹ تک یَاحَلِیْمُ یَاکَرِیْمُ پڑھیں۔ یہ ذکر، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کیساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپکے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ آپکی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہونگی۔ ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں( نوٹ :)1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کرلیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بناسکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہوتا ہے اور خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہوتا ہے۔ بے شمار لوگوں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہوئیں۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطوط لکھے آپ بھی مراد پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔
( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالے کی پچھلے ایک سال سے قاریہ ہوں‘ عبقری نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ میں صرف ایک سال پہلے گناہوں کی دلدل میں ڈوبی ہوئی تھی‘ ہروقت انڈین ڈرامے دیکھنا‘ گانے سننا‘ ہروقت اپنی ہی مستی میں گم رہنا‘ مجھے دین دنیا کی کوئی فکر نہ تھی‘ حالانکہ میرا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا اور میرے والدین مجھے ان باتوں پر سخت ڈانٹتے بھی تھے لیکن میرے کان پر کبھی جوں تک نہ رینگی تھی‘ ایک مرتبہ میری ایک ہمسائی نے مجھے عبقری تحفہ میں دیا‘ ایک دن لائٹ گئی ہوئی تھی اور میں نے وقت گزارنے کیلئے عبقری میگزین پڑھنا شروع کردیا‘ بس جوں جوں پڑھتی گئی میرا اندر بدلتا گیا‘ پھر میں نے باقاعدگی سے عبقری رسالہ پڑھنا شروع کردیا‘ درس روحانیت نے میرا اٹھنا بیٹھنا‘ سونا جاگنا بدل دیا۔ اس سب کے باوجود بھی مجھے سکون نہیں آرہا تھا‘ پھر میں نے روحانی محفل دل کے سکون کیلئے کرنا شروع کی۔ ابھی میں نے صرف تین ماہ ہی کی تھی کہ مجھے واضح طور پر دلی سکون محسوس ہوا۔ اب میں نے فلموں‘ گانوں‘ ڈراموں سے توبہ کرلی ہے اور ہر وقت ذکر الٰہی کرتی ہوں۔ اس روحانی محفل کی وجہ سے میں رات کو سکون سے سوتی ہوں اور میری تمام پریشانیاں بھی دور ہوتی جارہی ہیں۔ (وجیہہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں