جس نے بھی کچھ عرصہ توجہ اور اعتماد سے استعمال کیا اس نے بہت فائدے پائے لیکن اس کے اور فائدے اتنے زیادہ جو کہ ریسرچ اور تحقیق نے بھی ثابت کیے اور تجربات اور لوگوں کے مشاہدات نے بھی اس کو ثابت کیا۔ وہ اتنے زیادہ اتنے زیادہ کہ خود میری عقل حیران ہے۔ یہ کیسے ہوگیا؟
میری شروع سے ہی یہ عادت رہی ہے کہ ایسے لوگوں کو ڈھونڈوں جو زندگی کے تجربات اپنے سینوں میں سموئے تنہائی یا پوشیدگی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ ایک دور تھا کہ آتے ہی طوفاں رہے لیکن اب یہی ایک دور ہے کہ وہ زمانے اور راہوں کی اوٹ میں گم ہوگئے‘ میری کوشش ہے وہ اگر گم ہوجائیں تو ہوجائیں لیکن ان کے تجربات و مشاہدات‘ بیتی زندگی کے کمالات اور زندگی کے واقعی پرخلوص انوکھے راز جو بارہا ان کے تجربات میں آئے پھر انہوں نے مفید پائے۔ ایک میں نہیں بار بار پر آزمایا اور ہر دفعہ مفید سے مفید تر پایا۔
کچھ عرصہ قبل ایک صاحب سے میری ملاقات ہوئی بات گھٹنوں اور جوڑوں کے دردوں کی چلی‘ بے ساختہ کہنے لگے میں ستر سے اوپر چل رہا ہوں اور مجھے یہ مسائل مسلسل گھیرے جارہے ہیں لیکن میں نے اپنا علاج خود کیا اور پھر کہنے لگے کہ کچھ ہی ہفتے میں نے کیا مجھے واقعی بہت فائدہ ہوا اب جب بھی مجھے کوئی تکلیف ہوتی ہے میں یہی ٹوٹکہ آزما لیتا ہوں اور مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ میں چونک پڑا کیونکہ ان کی ساری زندگی میڈیکل علاج معالجہ ریسرچ تحقیق میں گزری‘ ان کے منہ سے نکلے ہوئے بول پھروہ ستر کی عمر سے آگے نکل رہے تھے اور بظاہر میں نے انکی زندگی کو فٹنس کے قریب پایا۔ صحت و تندرستی واقعی ایسی تھی جو قابل رشک۔۔۔ مجھے بعد میں احساس ہوا‘ ان کی فٹنس کا راز اسی ٹوٹکے میں ہے تو میں فوراً بولا کہ آپ مجھے وہ راز بتاسکتے ہیںجس سے آپ کے جوڑ‘ کمر‘ پٹھے‘ اعصاب اور جسم مطمئن اور صحت مند ہوئے۔ قہقہہ لگا کر کہنے لگے آپ کو نہیں بتاؤں گا تو کس کو بتاؤں گا لیکن ایک خطرہ ہے آپ کانوں کے کچے ہیں‘ آپ نے یہ چیز لکھ دینی ہے‘ میں ان کی خوش دلی پر مسرور ہوا‘ بے ساختہ بولا: یقیناً لکھنےکا پروگرام تو ہوگا‘ ظاہر ہے لاکھوں لوگ اس سے فائدہ پائیں گے۔ کہنے لگے چلو ایسا ہے میں خود لکھ دیتا ہوں۔ کنویا مالٹا جو بالکل کھٹا ہو اسے کنو کہیںیا مالٹا کہیں‘ فلٹر کہیں‘ فروٹر کہیں ۔۔۔ جتنا زیادہ کھٹا ہوگا اتنا اس کا فائدہ اور تاثیر بہتر ہوگی۔ دو عدد لے کر اس کا جوس نکال لیں اور جوس بھی ایسا نکالیں جس میں اس کے ریشے‘ پھوک‘ بیج سب کچھ ہو۔ ایک بڑا چمچ شہد اور ایک چھوٹا چمچ کاڈ لیور آئل یعنی مچھلی کا تیل ڈال کر خوب مکس کریں‘ اتنا مکس کریں کہ جھاگ بن جائے پھر اس کو چھوٹے چھوٹے گھونٹ پینا شروع کردیں‘ بڑے بڑے گھونٹ نہ پئیں‘ اس سارے مرکب کو ختم کرنے کیلئے کچھ وقت لیں۔ بس صبح نہار منہ آپ یہ پی لیں۔ سردی ہو یا گرمی‘ بارش ہو یا طوفان ہر موسم کیلئے ۔ بوڑھا ہو یا بڑا‘ عورت ہو یا مرد سب کیلئے یہ ایک انوکھا ‘بہترین ٹانک اور لاجواب تحفہ ہے۔ قارئین! انہوں نے تو اس کو جوڑوں کے درد اور کمر کےدرد کیلئے بتایا۔ میں نے خود آزمایا اور بے شمار لوگوں کو دیا جس نے بھی کچھ عرصہ توجہ اور اعتماد سےاستعمال کیا‘ اس نے بہت فائدے پائے لیکن اس کے اور فائدے اتنے زیادہ جو کہ ریسرچ اور تحقیق نے بھی ثابت کیے اور تجربات اور لوگوں کے مشاہدات نے بھی اس کو ثابت کیا۔ وہ اتنے زیادہ اتنے زیادہ کہ خود میری عقل حیران ہے۔ یہ کیسے ہوگیا؟
1۔ ُParkin sosn"s Diseaseآخری عمر میں بھولنے کی بیماری Psoriasis جو اس وقت عالمی سطح پر پھیل چکی ہے اورپھیل رہی ہے۔2۔ جلد کی ایسی ہٹیلی نامراد اور پرانی سے پرانی بیماریاںحتیٰ کہ جلد ساری پھٹ گئی ہو‘ اس میں ریشہ پڑگیا ہو‘ گندگی عفونت اور بدبو پھیل گئی ہو کیلئے لاجواب طاقت اور تاثیر ہے۔بعض لوگوں کےناخن بالکل مردہ ہوجاتےہیں اور اپنی شکل میں سیاہ ہوجاتے ہیں۔ ان کیلئے بھی یہ ایک بہترین خوشخبری ہے اگر کچھ عرصہ اس نسخے کو استعمال کریں۔ چند دن‘ چند ہفتے‘ چند مہینے تو نہایت اس کے بہترین رزلٹ ملیں گے۔3۔چھوٹی آنت کی سوزش‘ اس کا پھول جانا اور چھوٹی آنتوں کی پرانی سے پرانی بیماری اس کیلئے لاجواب مرہم بھی ہے اور شفایابی کا نسخہ بھی۔4۔ چھوٹی آنت کا السر: چھوٹی آنت کا السر جتنا بھی پرانا ہواگر یہ دوائی کچھ عرصہ استعمال کی جائے تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔5۔ شیزوفرینیا‘ ٹینشن‘ ایگزائٹی‘ ڈیپریشن کیلئے اس کا بدل دنیا اب تک پیش نہیں کرسکی۔6۔ خون کی کمی‘ حمل سے پہلے‘ حمل کے بعد‘ بچوں میں‘ بڑوں میں‘ بوڑھوں میں‘ نوجوانوں میں‘ حادثات کے بعدیا کسی بیماری کے بعد یا کسی چوٹ اور تکلیف کے بعد خون کی کمی کاازالہ ہوجاتا ہے۔7۔ الرجی‘ جلد کا متاثر ہونا اور خاص طور پر وہ موسمی الرجی جو خوشبو داردرختوں کی پولن یا کسی غذا یا دوا سے ہوتی ہو حتیٰ کہ گندم کی الرجی کیلئے ایک انوکھا علاج ہے۔ 8۔دمہ: یہ مرکب دمہ کے پرانے مریضوں کو جب استعمال کرایا گیا بعض کو پہلے پہل کچھ تکلیف محسوس ہوئی لیکن بعد میں انہیں اس کا بہت اچھا رزلٹ ملا۔9۔ الزائمر‘ رعشہ جس میں ہاتھ پاؤں کانپتے ہیں‘ گردن کانپتی ہے‘ جسم خاص طور پر ہاتھ پاؤں پر اپنا کنٹرول نہیں‘ انسان کھا پی نہیں سکتا اس بیماری میں اس کے بہت اچھے نتائج ہیں۔10۔ کولیسٹرول کی زیادتی‘ چربیلے مادوں کازیادہ ہونا اور خون میں ایسے گندے مواد جس کیلئے طویل عرصہ دوائی کھانی پڑی ہے جس میں یورک ایسڈ‘ یوریا کریٹنن‘ ان سب کیلئے بہت لاجواب ہے۔11۔ پرانے سے پرانا
ڈیپریشن جو کسی بھی دوائی سے نہ جاتا ہو اس کے استعمال سے ختم ہوجاتا ہے۔12۔ شوگر کے مریض اگر یہ دوائی استعمال کریں چاہیں تو شہد اس میں شامل نہ کریں چاہیں تو شہد شامل کربھی سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ شوگر کے ایسے مریض جن کو زخم ہوگئے تھے بہت فائدے مند ثابت ہوئے۔13۔ آنکھ کا سوکھ جانا‘ نظر کا ختم ہوجانا‘ پھپھولا بن جانا‘ آنکھ کے پانی میں کمی‘ دن یا رات کو نظر نہ آنا‘ اور روزبروز نظر کا کم ہونا‘ عینک کے شیشے کا بڑھتےجانا۔ آزمانے کے بعد بہت فائدے مند ثابت ہوا۔14۔ جوڑوں کا درد‘ خاص طور پر ماہواری ختم ہونے والی خواتین میں‘ بوڑھوں میں اور بڑی عمر والوں میں۔۔۔ اعتماد سے استعمال کریں۔ 15۔ جوڑوں اور پٹھوں کا کھچاؤ‘ گردن کے پٹھے‘ سر کے پٹھے اعصاب کیلئے اس کے بہت بہترین رزلٹ ہیں۔16۔ وزن میں مسلسل کمی ہورہی ہو‘ کوئی وجہ نظر نہ آتی ہو‘ تو اعتماد سے کچھ عرصہ استعمال کریں تو انشاء اللہ تعالیٰ اس سے وزن کی کمی میں فائدہ ہوگا۔17۔سینےکا جلنا‘ کھانے کے بعد تیزابیت‘ پرانی گیس‘ تبخیر ‘پیٹ کابڑھنا‘ ایسے ٹھیک ہوتا ہے جیسے کبھی یہ تکلیف تھی ہی نہیں۔18۔ بڑی آنت کا کینسر‘ جس میں علاج یہی ہوتا ہے کہ آنت کا یہ حصہ کاٹ دیا جائے اس کیلئے بہت بہترین فارمولہ ثابت ہوا ہے۔19۔ بڑی عمر میں اکثر پروسٹیٹ گلینڈ بڑھ جاتے ہیں‘ پیشاب رک رک کر آتا ہے‘ بہت تکلیف ہوتی ہے جو یہ فارمولہ استعمال کرے اس کو یہ تکلیف نہیں ہوتی اگر ہو تو کچھ عرصہ میں ختم ہوجاتی ہے۔ 20۔ماہواری کے دوران درد: تکلیف‘ بے چینی‘ گھبراہٹ یہ دوا اس کا بہترین حل ہے۔ 21۔ چھاتی کا کینسر: جس میں فوری طور پر یہی کہا جاتا ہے کہ اس حصہ کو کاٹ دیا جائے‘ ہرگز نہیں! اعتماد سے کچھ عرصہ یہی )
استعمال کریں۔ 22۔ وہ لوگ جن کو زیادہ کھانے کا عارضہ لاحق ہوتا ہے‘مسلسل کھاتے ہی رہتے ہیں اور ان کا پیٹ بھڑتا ہی نہیں انہیں یہ چیز بہت فائدہ دیتی ہے۔23۔ وساوس‘ نفسیاتی بیماریاں‘ ذہنی ٹینشن‘ الجھنیں جس کا علاج کر کر کے تھک گئے ہوں ایسے مسائل کا علاج صرف اسی دوا سے کریں۔ 24۔ بچوں کی موروثی بیماریاں اور ایسی موروثی بیماریاں جو خاندانی طور پر چل رہی ہوں جب یہ دوائی استعمال کریں تو اس سے بہت فرق اور فائدہ ہوتا ہے۔ 25۔ پیٹ کاالسر‘ جس کو بھی دیا السر کا مریض وہ پیٹ کا ہو یا آنتوں کا اسے بہت فائدہ ہوا۔ 26۔ پرانا درد سر: پرانا درد سر ایسی چیز ہے جو بہت طاقتور گولیاں کھانے پر مجبور کردیتا ہے۔ پرانے درد سر میں مبتلا مریض اعتماد سے یہی دوائی استعمال کریں۔ 27۔ جو حاملہ خواتین بچے کی پیدائش سے پہلے یہ دوائی استعمال کریں گی‘ ان کے درد میں بالکل کمی ہوجاتی ہے حتیٰ کہ پتہ بھی نہیں چلتا اور درد ختم ہوجاتا ہے۔ 28۔ تیز ہارٹ بیٹ یعنی دل کی دھڑکن خودبخود تیز ہو یا تھوڑی سی بات سنتے ہی دل کی دھڑکن بہت زیادہ تیز ہوجائے تو اس کیلئے بہت اعلیٰ درجہ کی دوا ہے۔ 29۔ خواتین کی پرانی سے پرانی لیکوریا رحم کا انفیکشن اور اندرونی ورم اس دوا سے بہت حد تک ختم ہوجاتے ہیں۔
قارئین! یہ وہ تجربات ہیں جس کے ہر تجربے کے ساتھ ایک نہیں بے‘ بےشمار داستانیں مشاہدات اور انوکھی کہانی ہے۔
میں کون کون سے واقعات بیان کروں اور میں کون کون سے تجربات بیان کروں۔ آپ کے سامنے ایک بہترین نچوڑ نکال کر رکھ دیا ہے یہ ایسا مرکب ہے جو جسم کی نشوونما کرتا ہے جسم سے ایسے خطرناک گندے مادے نکال کر باہر پھینکتا ہے۔ جو بے شمار بیماریوں کا ذریعہ بن سکتے تھے۔ یوں یہ دل کے امراض‘ جگر کے امراض‘ بڑی آنتوں کے امراض‘ سانس کی اندرونی سکڑی ہوئی نالیوں کے امراض‘ ہائی بلڈپریشر‘ جوڑوں کا درد‘ ان سب میں اس کے فوائد مسلمہ ہیں‘ اعتماد سے استعمال کریں۔ بہت لاجواب چیز ہے اور نہایت انوکھا تجربہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں