حمل کے تیسر ے مہینے میں جب دس دن باقی رہ جائیں تو دو رکعت نما ز توبہ پڑھ کر سات مرتبہ( بیٹے کے خو اہشمندحضرات )اورکم از کم تین مرتبہ ولادت میں سہولت کے لیے ’’سورۂ یٰسین‘‘ پڑھنے کے بعد اتنی ہی دیر دعا مانگے جتنی دیر اس عمل کر نے میں لگی ہے ۔اورچالیس دن مستقل یہ عمل جاری رکھیں۔اور اگر چارمہینے تین مرتبہ والے عمل کوپانچ نیتوں کے ساتھ اگر جاری رکھا جائے توا للہ کے فضل وکر م سے آپ کو یہ پانچ انعامات حاصل ہوں:
(۱)پہلی نیت یہ کی جائے کہ یا اللہ بچے کی ولادت کو آسان فرمادے تو اللہ کے فضل سے بچہ بغیر آپریشن کے بہت عافیت کے ساتھ مولود ہوگا۔
(۲)دوسری نیت یہ کی جائے یااللہ اس بچے کو بد بختی سے بچا تو اللہ کے کرم اورعنایت سے یہ بچہ نہایت ہی سعید و کامران ہوگا۔
(۳)تیسر ی نیت یہ کی جائے یا اللہ اس بچے کو فقر اور تنگدستی سے بچا تواللہ کی رحمت سے یہ بچہ ساری زندگی غنی اور سخی رہے گا۔
(۴)چوتھی نیت یہ کی جائے یا اللہ اس بچے کو والدین کا نافرمان نہ بنا تو محض اللہ کی عطا سے یہ بچہ اپنے والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور راحت کا سبب بنے گا۔
(۵)اور پانچویں سب سے بڑی یہ نیت کی جائے یااللہ اس کا خاتمہ ایما ن پر فرماتو اللہ کی شا نِ سخاوت کی بدولت یہ بچہ اس دنیا سے حالت ایمان میں ہی رخصت ہوگا۔
گویا اس عمل کی برکت سے دنیا اور آخرت کی نعمتیں والدین اپنے بچے کے حق میں قبول کروالیتے ہیں اور محض اللہ ہی کے چاہنے سے ہر ناممکن کو ممکن اور تنگی میں راحت کے لیے یہ عمل نہا یت ہی زود اثر ہے
نو ٹ :یہ عمل صر ف خوا تین نے کرنا ہے اور صرف وہ خواتین جن کو سورہ ٔ یٰسین یا د نہ ہوتو وہ سات سو مرتبہ صرف لفظ یٰسین پڑھ لیں توانشاء اللہ ان کو بھی یہی برکا ت حاصل ہوں گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں