ایک کورا گھڑا لے لیں۔اگر گھڑا نہیں ہے تو پانی کی بوتل لے لیں۔اکتالیس دفعہ سورۂ رحمٰن اور اکتالیس دفعہ ہی سورۂ تغابن پڑھ کر اس پانی پر دم کر لیں۔زندگی بھر کے لیے یہ پانی کافی ہے۔پڑھنا بھی ایک دفعہ ہے۔ایک نشست میں تین چار افراد بھی پڑھ سکتے ہیں اور اگر ایک فرد پڑھے تو تین،چار دن میں بھی پڑھ سکتا ہے۔جو پڑھیں پانی پہ پھونک مار دیں۔یہ پانی استعمال بھی کرتے جائیں اور بڑھاتے بھی جائیں۔کھانا پکانے،چائے بنانے،سالن بنانے،آٹا گوندھنے میں استعمال کریں۔نہانا نہیں ہے۔جادو،جنات،دل کے مریض،فالج کے مریض،آنکھیں اندھی ہو گئی ہوں۔سب کے لیے عجیب کمال کا عمل ہے۔سورۂ تغابن اور سورۂ رحمٰن کے اس عمل سے کوئی مریض نہیں جو ٹھیک نہ ہو۔ سات دفعہ
گیارہ دفعہ پڑھ کر خود پہ حفاظت کا لاک لگائیں پھر پڑھیں۔
سورۂ رحمٰن کے فوائد
۱۔دل کے والو بند ہوں ،گردے فیل ہو گئے ہوں تو سورۂ رحمٰن روزانہ اکیس دفعہ پڑھیں‘اور اگر پڑھنا نہیں جانتے توروزانہ 21 مرتبہ سنتے بھی جائیں اور سورۂ رحمٰن کے اوپر انگلی بھی پھیرتے جائیں۔
۲۔جو بچہ کند ذہن ہو،ابنارمل ہو، بچہ شرارتی ہو،کوئی فرد بیمار ہو، اس کے سرہانے سورۂ رحمٰن ہلکی آواز میں لگا دیں۔مستقل لگا رہنے دیں۔
۳۔سورۂ رحمٰن پڑھنے یا سننے سے جتنی نعمتوں کا ذکر اس میں ہے مل جاتی ہیں۔(انشاء اللہ)
۴۔گھر یلو مسائل ہوں،سکون عافیت کے لیے،ڈیپریشن دور کرنے کے لیے،جادو جنات کے مارے سارا دن سورۂ رحمٰن پڑھیں بھی اورسنیں بھی۔پڑھ کر پانی پر دم کریں۔گاڑی ،دفتر ہرجگہ ہر وقت سنیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں