عمل:شب جمعہ کو یہ عمل شروع کرنا ہے۔پہلی شب سورۃ فاتحہ 70 دفعہ پڑھنی ہے۔دوسرے دن 60دفعہ ،اگلے دن 50دفعہ،پھر40،پھر30 ،پھر20،آخری دن بدھ کا ہوگا جس میں سورۃ فاتحہ 10 دفعہ پڑھنی ہے۔پھر اگلے دن سے وہی 70 دفعہ سے شروع کریں۔عمل کرتے وقت مقصد کا تصور ہو۔
شرائط:گھر کا ایک کونہ منتخب کر لیں۔وقت اور جگہ ایک ہو۔مرد کھلے آسمان کے نیچے ننگے سر ہو کر پڑھیں ۔اگر کوئی مجبوری ہے تو کوئی بات نہیں۔عمل پر مکمل یقین اور اعتماد ہو۔اگر مسئلہ زیادہ مشکل ہے تو دن میں دو دفعہ یعنی صبح اور شام بھی کر سکتے ہیں۔
(درس حوالہ: 27 رمضان المبارک 2011ء)
حضرت حکیم طارق محمود صاحب کی طرف سےعمل کی سب کو اجازت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں