چھوٹے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں‘ ناسمجھ ہوتے ہیں۔ اس لیے ان پر نظربد کا اثر جلد ہوجاتا ہے اور ناسمجھی کی وجہ سے ان کی حفاظت بھی ایک مستقل مسئلہ ہے۔ لہٰذا اس کیلئے یہ عمل بہت مفید ہے۔ اس عمل کی برکت سے بچہ ہر قسم کی نظربد اور ہر طرح کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔ وہ عمل یہ ہے:صبح کو ایک مرتبہ اور شام کو ایک مرتبہ کرنا ہے۔ باوضو اول تین بار درود شریف‘ تین بار سورۂ فاتحہ‘ تین بار سورۂ اخلاص‘ تین بار سورۂ فلق‘ تین بار سورۂ ناس‘ آخر میں تین بار درود شریف۔ یہ سب پڑھ کر بچوں پر دم کردیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ بچے ہر طرح سے محفوظ رہیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں