ہر چاند کی 14،13 اور 15 کو روزہ رکھیں اورچاند کی 13 کی شام کو ، 14 کی شام کو، 15 کی شام کو ساری رات سورۂ فاتحہ پڑھیں‘ اپنی مشکل کا احساس کرتے ہوئے، اللہ سے مانگیں اور چلتے ہوئے، چلتے ہوئے اس لیے کہ اللہ کی خاطر اور اللہ سے لینے کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ صبح ڈیوٹی اور ملازمت میں کمی نہ ہو، کیونکہ حلال کرنا فرض ، اور یہ عمل نفل ہے۔ اللہ غیب سے رزقِ روحانی اور جسمانی عطا فرمائیں گے اور اسکی نسلوں کو بھی عطا فرمائیں گے۔ رمضان المبارک میں بھی یہ عمل کرلیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں