نماز کے دوران آخری 6 سورتیں
آخری 6 سورتیں نماز کی ہر رکعت میں پڑھیں۔ اگر مرض کم ہو تو پہلی رکعت میں 3 اور پھر اگلی رکعت میں آخری 3 سورتیں پڑھ لیں۔ ہر قسم کی نفسیاتی الجھن کیلئے، گھریلو مسائل کیلئے اور اللہ جل شانہٗ کا قرب حاصل کرنے کیلئے، گناہوں سے نجات، نمازوں میں دھیان اور ذکر میں برکت کیلئے۔ رمضان المبارک میں نفس کی شرارتوں سے بچنے کیلے ان 6 سورتوں کا اہتمام روزوں کیلئے نہایت اہم ہے تاکہ روزوں سے مکمل استفادہ حاصل ہوسکے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں