زندگی سانس سانس ڈھلتی جارہی ہے‘ لمحے وقت کی گرد میں اڑ کر بے نام ہوتے جارہے ہیں‘ زمانے نے کروٹیںلیں‘ گردش افلاک نے تغیرات ظاہر کیے‘ موسم بدلے‘ حالات بدلے‘ لیکن قفس کی تنہائیوں میں‘ ویران قلعوں میں‘ اجڑے دیاروں کی سلاخوں میں‘ وقت کے عظیم المرتبت‘ بطل جلیل‘ انسانیت کی قیادت اور سیادت کے جرم میں‘ عزم و ہمت اور جوانمرد‘ سانسوں کی حدت سے فضائے قفس میں ارتعاش پیدا کرتے ہیں۔زیربحث کتاب ’’جیلوں میں بیتے لمحات‘‘ ان پاکیزہ نفوس کی سوانح کے چمکتے مہکتے گلستان کی روداد ہے جنہوں نے تاریخ کو متاثر کیا اور ہمارے لیے استقامت کے ایسے نسان میل متعین کیے کہ اگر اس شاہراہ حیات پر زندگی کو بڑھایا جائے تو نہ صرف کامیابی مقدر ہوگی بلکہ گزرنے والا اک اک لمحہ متاع وقت ہوگا۔اس لاجواب اور انوکھے سچے واقعات پر مشتمل کتاب کو پانے کیلئے آج ہی اپنی کاکاپی بک کروائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں