کائنات میں کوئی بھی ایسا شخص ہستی ہائیڈریٹس ملا نہ ہوا ہو گا جس کے اقوال عالمی اور دائمی مقام اثرات رکھتے ہوں یا کچھ لوگوں نے شہرت بہت پائی لیکن ایک دن وہ بھی ختم ہو گئی صرف اور صرف حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی وہ عظیم ہستی ہیں جن کا نام اور مقام حرف آخر ہے جس عظیم باکمال ہستی کی تعلیمات تاقیامت روشن اور تابناک رہی ہیں اور ہمیشہ رہے گی اس وقت انسانیت بیماریوں سے پریشان ہے اگر ہم اپنے دستر خوان کا قبلہ درست کر کے اسے مسنون طریقے پر لائیں تو بے شمار بیماریوں کا خاتمہ ہو جائے گا زیرنظر کتاب میں ہی چیز وضاحت کریں گے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کھانے سے قبل اور بعد میں ہاتھ دھونا فقر کو دور کرتا ہے تمام نبیوں کی سنت ہے مجمع الزوائد جلد۵ ص ۲۷ قارئین آج کل ہر بندہ پریشانی کے عالم میں گھوم رہا ہے آئیے لاجواب نسخہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بتلاتے ہیں اگر خیروبرکت اور رزق کی فراوانی چاہتے ہیں تو دیکھیں کتاب میں آقا مدنیؐ نے کیا گر دیا ہے سنت پر عمل بھی ہو جائے گا اور دنیاوی کام بھی ہو جائے گا۔ سنت پر عمل کرنے کی وجہ سے ایک بندے کا واقعہ کہ اس کا قرض اتر گیا کون سی سنت پر عمل کیا تو قرض اتر گیا پڑھ کر آپ الحمدللہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں خدا کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں ان سنتوں کو یقین کے ساتھ کریں تو سارے غموں سے پریشانیوں سے سو فیصد گارنٹی کے ساتھ نجات حاصل ہو سکتی ہے۔ اور دل میں سکون آ سکتا ہے لیکن افسوس صد افسوس آج ہم نے غیروں کے طریقوں کو اپنا کر ذلت اور رسوائی کے کٹہرے میں بڑھ گئے۔ اللہ تعالیٰ عقل سلیم عطا فرمائے۔ (آمین) قارئین اس دور میں اگر کوئی چاہتا ہے کہ ہمارے گھر میں برکتیں آئیں اللہ کی رحمت آئے تو آپ ایک دفعہ اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھیں کہ کہیں ہم خود تو اس برکت روک آئے تو نہیں آئیں دیکھتے ہیں۔ کھانے میں تمام اعمال جن سے گھروں میں برکتیں آتی ہیں تفصیل سے مطالعہ کریں اور حاصل کریں برکتیں کیا شیطان بھی ہمارے ساتھ کھانا کھاتا ہے ملاحظہ فرمائیں کھانے کے متعلق مسجد میں کھانا خادم کے ساتھ کھانے بعد سونا، کھڑے ہو کر حلال کر کے شرکاء دستر خوان کی رعایت دستر خوان پر سے کب اٹھا جائے بازار میں گرم کھانا، جوتے اتار کر، جھوٹا کھانا، برکا چھوٹا کھانا، برکت کس چیز میں ہے اولاد نیک ہونے کیلئے رزق میں وسعت کیلئے لاجواب تدابیر عمل کریں اور اولاد کی نافرمانی سے گارنٹی سے بچئے کھانے میں ایمان کی کیا شان ہے مومن کتنا کھانا کھاتا ہے کھانے کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تمہارے کھانے کا سردار ہے اس کو شروع اور آخر میں کھا کر اس کے بہت سے فوائد ہیں ملاحظہ فرمائیں۔ دنیا اور آخرت کا افضل ترین کھانا اور جنتی کھانا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا چیز کھانے میں پسند تھی دیکھیں تفصیل کے ساتھ اب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسم نے میوہ جات میں سے کسی کو زیادہ پسند کیا ہے عجوہ کھجور کے بارے آتا ہے صبح و شام کھانے سے جادو اور زہر کا اثر نہ ہو گا اس کے فوائد کثیرہ دیکھیں۔ نومولود بچے کی غذا کیا ہونی چاہیے کون سی دو چیزیں آقا مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسند تھیں دیکھیں۔
قارئین ایک ایسا تیل جس کا درخت مبارک جس کے پاس یہ تیل ہو گا لگانے والے کے پاس چالیس رات تک شیطان نہیں آئے گا ایک روایت ہے ستر بیماریوں سے اس میں شفاء ہے اس کے درختوں کو ستر نبیوں کی برکت حاصل ہے ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
انجیر بواسیر نصرس کیلئے بہت مفید ہے دیگر پھلوں کے بارے میں آقا مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کس کو پسند کیا ہے دیکھیں تفصیل سے دعوت پر جانا اور کسی دعوت پر نہ جانا۔ پوری تفصیل سے ملاحظہ فرمائیں مہمان کا اکرام کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا عنقریب ہماری امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو رنگ برنگ کے کھانے کھائیں گے ایوان و اقسام کے مشروبات پئیں گے رنگ برنگ کے کپڑے پہنیں گے باتیں خوب بنائیں گے یہ ہماری امت کے بدترین لوگ ہوں گے۔ دنیا کے اندر یہ خواہشات کوخواہ چاہیے کھانے کی ہو یا دوسری ہو۔ قیامت کے دن بھوکے کا بیان، پیٹ بھر کھانے کی مذمت، مومن کی خوراک کیا ہونی چاہیے۔ زیادہ کھانے والا آدمی اچھا نہیں ہوتا جب مال وجاہ کی خواہش پیدا ہو گئی تو تکبر، ریا، حسد، کینہ، عداوت، غرض زیادہ آفتیں جمع ہو جائیں گی کم کھانے کے فضائل قلب کی صفائی، بصیرت میں روشنی، اس طرح کے بے شمار فوائد، تفصیل کے ساتھ دیکھیں مشروبات میں سردار کون ہے باسی پانی کی فضیلت شہد کا شربت بلغم کو کم کرتا ہے۔ معدے کے معمولات کو صاف کرتا ہے اس کی چکنائی کو زائل کرتا ہے فضلات کو دور کرتا ہے اعتدال میں لاتا ہے جوڑوں کو کھولتا ہے۔نبی علیہ السلام نے فرمایا دو چیزوں کو شفاء کیلئے کو لازم پکڑے رکھ وہ دو چیزیں کون سی ہیں ملاحظہ فرمائیں شب معراج میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کتنے پیالے پیش کیے گئے تھے تفصیل کے ساتھ پانی کھڑے ہو کر پینا پیالہ کیسا ہو کتنے سانس میں پیا جائے بعد میں کیا پڑھنا چاہیے۔ پوری تفصیل کے ساتھ اگر ہمیں عشق محمدی میں تو یہ سنتیں ہمیں جان سے پیاری لگے گی کھانے کے وہ آداب جوانفرادی حیثیت سے ہیں تقریباً 60 کے قریب میں ملاحظہ فرمائیں ایک دوسرے سے ملاقات کیلئے جانے کے وقت کھانے کے آداب دعوت کرنے کے آداب، دعوت قبول کرنے کے آداب دعوت میں حاضر ہونے کے آداب مجلس یا جماعت میں کھانے کے آداب میزبانی کے آداب کا بیان چند فقہی مسائل ان سب کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں ارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جدید ریسرچ دیکھیں تفصیل کے ساتھ ارشادات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحت انسانی کیلئے کافی اصول مرتب کیلئے دیکھیں تفصیل کے ساتھ صحت کو تباہ و برباد کرنے والی اشیاء کون سی ہیں دیکھیں اور اپنی صحت کا خیال کریں قارئین اگر کوئی بیمار بھی ہے تو کتاب اٹھا کر دیکھیں اس میں مجرب نسخہ جات تحریر عمل کریں اور نجات حاصل موذی بیماریوں کو تفصیل کے ساتھ لکھ دیا ہے پریشان اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کیا آپ کو پتہ ہے زیادہ چربی والی غذائیں دل کیلئے رکاوٹ کا سبب بنتی ہیں پیچس اور دست کیلئے لاجواب نسخہ عمر بڑھانے کا راز، غذا کیسی ہونی چاہیے غذا کی اقسام روزے کا معاشرتی، روحانی، ذہنی اور بڑی بیماریوں سے بچائو کا مئوثر ذریعہ (الصوم جنہ) ڈنمارک، سوئٹزرلینڈ، بلغاریہ اور ترکی میں چار صفات پائی جاتی ہیں صفات کون سی ہیں حاصل کریں ان سے بے شمار فائدے کیا آپ کو پتہ ہے کہ قوموں کی قسمت کا فیصلہ دستر خوان پر ہوتا ہے بقراط نے تحقیق کی اور آج تک طب قدیم اور طب جدید نے تسلیم کیا ہے کہ ماء الشطیر (جو کا پانی) دس فوائد ہیں حسب ذیل ہیں فائدہ حاصل کریں۔
قارئین اس کتاب میں جدید سائنس کی ریسرچ کے مطابق جو صدیوں قبل افادیت ظاہر کر دی تھی جدید سائنس نے بھی من و عن یہی افادیت بتلا دی پھلوں، سبزیوں، میوہ جات، جڑی بوٹیاں سب مکمل تفصیل کے ساتھ دیکھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں