سسکتی‘ سلگتی خواہشات‘ زندگی بھر کی الجھنوں کے حل‘ککھ پتی سے لکھ پتی بنادینے والے اعمال کیلئے ماہنامہ عبقری میں لاکھوں لوگوں کی پسند‘
ایڈیٹر عبقری کا کالم حالِ دل اب کتابی صورت میں
یہ کتاب دراصل اجڑے حال اور بکھرے حال لوگوں کے قصے‘ دل کی کہانیاں‘سچے جذبات‘ انوکھے روگ‘ جگ بیتیاں اور معاشرے کی الجھی ‘ سلجھی‘ الٹی اور ٹیڑھی گھر کے اندر اٹھنے والی فریادوں کا دوسرا نام حالِ دل ہے۔ہمارے ساتھ روزانہ ہونے والے واقعات‘ حادثات‘ معاملات ہمیں ایک پیغام دے جاتے ہیں۔ چند افراد کی بے اصولیاں‘ فطرت سے دوری اور غیرذمہ داریاں معاشرے پر کتنے بُرے اثرات مرتب کرتے ہیں اور نتیجہ پریشانیاں‘ تکالیف‘ ذہنی دباؤ‘ ٹینشن‘ ڈیپریشن‘ بے راہ روی حتیٰ کہ قتل اور خودکشی تک پہنچ جاتی ہے۔ان کا سدباب اور ان کا حل جاننے کیلئے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کیجئے۔ اس کتاب میں مثبت زندگی گزارنے کے رہنما اصول بتائے گئے ہیں اس ’’حالِ دل ‘‘ کتاب میں وہ سب ہے جو آپ پڑھنا چاہتےتھے۔بزرگوں کے مفید موتی ٭ کیا رزق قدر مانگتا ہے؟ ٭ کراچی کے تاجر کا باورچی ٭ بنگلہ دیش میں غربت کیوں آئی؟ ٭ رزق کی قدر کا انعام زندہ معجزہ آپ بھی پڑھیں۔۔۔! ٭دشمن مرجائے تو خوش نہ ہوں۔۔۔ ٭ بیٹے نے باپ کے گلے میں رسہ کیوں ڈالا؟ ٭ہر دکھ کی پشت پر کوئی کہانی۔ آئیے! آپ کو زندگی کے کچھ سبق بتاتے ہیں۔ ٭بنگلے کا مالک ٹیکسی ڈرائیور کیسے بنا۔ ٭ واقعی سانپ میرا تعاقب کرتے ہیں۔۔۔۔بزرگوں کے ٹوٹکے نے جان بچالی۔ پڑھنا نہ بھولیں۔۔!!!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں