بعض باتیں نہایت مختصر اور چند الفاظ پر مشتمل ہوتی ہیں لیکن زندگی کی حقیقت سے بھرپور اور ایسی برموقع اور برمحل ہوتی ہیں جو دل کی دنیا بدل دیتی ہیں۔ اسی طرح بعض ٹوٹکے ایسے ہوتے ہیں کہ جہاں بڑے بڑے علاج شفاء کا ذریعہ نہیں بنتے وہاں ان مختصر اور آسان سے ٹوٹکوں سے شفاء مل جاتی ہے۔ ماہنامہ عبقری میں چھپنے والے ایک لائن کے ٹوٹکوں کو قارئین نےا یسا پسند کیا اور ایسی کامیابی شفاء یابی پائی کہ میں خود حیران رہ گیا۔۔۔! بے شمار سے بھی بے شمار ایسے واقعات اور تجربات و مشاہدات ملے جس سے معلوم ہوا کہ ان چھوٹے چھوٹے طبی و روحانی ٹوٹکوں‘ اقوال سے کیسے بڑے بڑے مسائل حل ہوئے‘ لاعلاج بیماریوں سےشفاء ملی اور کسی کو ایک لفظ کے وظیفے سے زندگی کی مشکلات سے نجات ملی۔ 1157اقوال پر مشتمل یہ انوکھی‘ اچھوتی اور لاجواب کتاب جو نہ صرف آپ کی زندگی میں راحتیں‘ خوشیاں اور سکون بھردے گی بلکہ آپ کی نسلوں کیلئے بھی پیغام شفاء ثابت ہوگی۔اس میں لکھے گئے طبی ٹوٹکے نہایت آزمودہ‘ نامور حکماء کے مجربات اور بڑے بوڑھوں کے مشاہدات پر مشتمل ہیں جو سینہ بہ سینہ‘ نسل درنسل ان تک پہنچے۔ روحانی ٹوٹکے ایسے آسان اور مختصر سے اسماء ہیں جو پڑھنے اور کرنے میں تو نہایت آسان۔۔۔ لیکن تاثیر میں پہاڑوں کو ہلا دینےوالے ہیں۔ اقوال ایسے کہ جو دل کو چھولیں‘ پیغمبروںؑ ‘ صحابہ اکرامؓ ‘ اولیاءاکرامؒ اور نامور دانشوروں کے ملفوظات ہیں جو ان کی گفتگو اور تجربے کا خلاصہ ہیں۔ غرض اس کتاب کو منظر عام پرلانا یقیناً ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔اس کتاب کے صرف چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:۔لمبے بال کرنے کا آسان ٹوٹکہ۔ستر ہزار فرشتے جنازے میں شریک۔غربت سے نجات پانے کا آسان ٹوٹکہ۔ پتھری کا علاج۔ بھاپ کے جلے کا علاج۔ آپ کا افسر آپ پر مہربان مگر کیسے۔۔۔؟۔دانت درد کا علاج۔ پڑوسی کی تکریم کاانعام۔ اب ڈراؤنے خواب نہیں آئیں گے۔دفع خفقان کا روحانی ٹوٹکہ۔ پھوڑے پھنسی دنبل اور دیگر زخموں کیلئے ٹوٹکہ۔ عرق النساء کا آسان روحانی ٹوٹکہ۔جادو‘ سحر‘ کندذہنی ختم۔آنکھوں کا ورم دور۔حصول ملازمت کیلئے وظیفہ۔ متلی اور قے آسان ٹوٹکے سے دور۔ لہسن کے فائدے۔منہ کے چھالوں کیلئے۔ غیب سے روزی کا حصول۔ درد سر کیلئے۔مستجاب الدعوات بنیے۔ خونی بواسیر کا قرآنی حل۔ کان درد کا آسان علاج۔ موسمی بخار ختم۔سر کی خشکی ختم کرنا نہایت آسان۔ ہچکی کا خاتمہ۔بیوی نعمت خداوندی۔ سحر مدفون کا نکالنا۔معدے کے امراض ختم۔جنون کا ختم کرنے کیلئے۔ جھریاں ختم۔معدے اور بے خوابی کیلئے۔دعا کب قبول ہوتی ہے؟۔ ضعف کاعلاج۔ ہر درد کی دوا۔ نکسیر کیلئے۔ بیٹی کے رشتہ کیلئے وظیفہ۔ دبلا پن دور کیجے۔ میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کیلئے۔ڈاڑھ درد کیلئے وظیفہ۔(
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں