بندہ نے حرمین کی حاضری میں ایک بات کا بار بار مشاہدہ کیا کہ حاجی کے پاس سوائے فرصت اور وقت گزاری کے سوا کرنے کو کچھ بھی نہیں ہوتا‘ ہاں چند لوگوں کو دیکھا جو اپنا ہر پل اعمال اور اللہ کی عبادت میں گزارتے ہیں۔ حرمین کی حاضری میں لوگ اپنی گھریلو الجھنوں کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ بندہ نے سالہا سال کی عملیات کی زندگی سے ڈھیروں تجربات اور مشاہدات اکٹھے کیے ہیں۔ یہ وہ تجربات ہیں جنہیں ماہنامہ عبقری کے ذریعے لاکھوں لوگوں نے آزمایا اور ان تجربات ومشاہدات کے ایسے ایسے گھریلو الجھنوں کے مسائل حل ہونے کے انوکھے واقعات اور تجربات موصول ہوئے کہ اگر ان سب کو تفصیل سے لکھا جائے تو ایک بہت موٹی کتاب بن سکتی ہے۔ بندہ نے کوشش کی ہے کہ ایسے مسنون اعمال دئیے جائیں جو آسان بھی ہوں جن سے ہر پڑھا لکھا‘ ان پڑھ غرض کہ ہر طبقے کا فرد استفادہ کرسکے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کوشش بھی کی گئی ہے کہ ایسے اعمال دئیے جائیں جن میں شرک اور بدعت کی بو نہ ہو۔ لہٰذا اللہ سے دعا ہے کہ وہ اس ہدیہ کو میری سابقہ کتاب حرمین میں نیکیوں کے پہاڑ کی طرح شرف قبولیت عنایت فرمائے۔ آمین
مشکلات کے پہاڑ اور میرے روحانی تجربات آن لائن پٹرھیں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں