جب سے یہ کتاب شائع ہوئی ہے بے شمار پیغامات‘ خطوط اور مسلسل فون آرہے ہیں۔ صرف ایک خط شائع ہے:۔ ’’میں عبقری کا پرانا قاری ہوں جب سے رسالہ شروع ہوا ہے میں عبقری پڑھ رہا ہوں۔ اس سے قبل کئی رسالے پڑھتا تھا لیکن جب سے عبقری شروع کیا ہے سب رسائل چھوڑ دئیے بلکہ عبقری کی معلومات اور خلوص بھری دنیا نے مجھے اب کسی رسالے کے قابل نہیں چھوڑا اور عبقری بھی مجھے مسجد کے اندر خانے میں جہاں بوسیدہ مقدس اوراق پڑے ہوئے ہوتے ہیں‘ ملا۔ گھر لے آیا‘ پڑھا اور حیران رہ گیا۔ میرے ذوق اور شوق کے عین مطابق تھا۔ میں عبقری کامستقل خریدار بن گیا۔ خاص نمبر شائع ہونے کا اعلان ہوا‘ خیال تھا کہ لے لوں گا لیکن کچھ دن پہے میں نے اپنے سرہانے خاص نمبر ایک کپڑے کی تھیلی میں رکھا پایا تو حیران رہ گیا۔ اہلیہ سے پوچھا کہ یہ کہاں سے آیا تو کہنے لگی کہ مجھے تو علم نہیں۔ صبح تک تو نہیں تھا‘ ابھی شام کو کہاں سے آگیا۔ میں خود حیران ہوا۔ خاص نمبر پڑھا واقعی لاجواب تحقیق اور خاص طور پر لوگوں نے اپنا سینہ چاک کرکے رکھ دیا ہے جو مشہور تھا کہ لوگ چھپا کر اپنے ساتھ قبر میں لے جاتے ہیں یہ بات غلط ہوگئی۔ کئی وظائف اور نسخہ جات آزمائے خوب سے خوب نکلے۔ حیران ہوا اور کئی لوگوں کو منگوا کر دئیے۔ سب نے تعریف کی اور حقیقت یہ ہے کہ یہ خاص نمبر ہر وقت اپنے ساتھ رکھنے کے قابل ہے لیکن ایک بات مسلسل مجھے پریشان کرتی رہی کہ یہ خاص نمبر میں نے عبقری کے دفتر سے تو نہیں منگوایا لیکن کہاں سے آگیا۔ یہ تحقیق مسلسل کرتا رہا۔ شاید میرے بیٹے کو باہر سے کسی نے دیا ہو۔ آخر کار ایک رات مرحومہ والدہ خواب میں آئیں بہت ذکر و اذکار اور حلال و حرام کا خیال رکھنے والی تھیں۔ فرمانے لگیں کہ راشد پریشان نہ ہو۔ یہ خاص نمبر اس وظیفے کی برکت سے ملا اور خواب میں عبقری میں شائع ہونے والے وظیفے الملک القدوس… المتکبر تک (جو کہ میں سارا دن مسلسل پڑھتا تھا) کو دہرایا اور فرمایا یہ اس وظیفے کی برکت سے صالح جنات نے تمہیں عبقری کے دفتر سے باقاعدہ خرید کردیا ہے۔ حرام طریقے سے نہیں آیا۔ بیٹا حلال ہے۔ چوری شدہ نہیں بلکہ خریدا ہوا اور جنات کے ہاں عبقری اور یہ خاص نمبر بہت پڑھا جاتا ہے۔
بس حکیم صاحب! مجھے تب احساس ہوا کہ یہ خاص نمبر کہاں سے آیا۔ میں آپ کا مشکور ہوں‘ اتنا باکمال نمبر اور بے مثال کتاب چھاپی ہے۔ نہایت مشکور ہوں۔ میں نے اس خاص نمبر سے وہ کچھ حاصل کیا ہے جو میری 57 سالہ سابقہ تجربے میں کبھی نہیں ملا۔ میری عمر 72 سال کے قریب ہے۔ ایک یونیورسٹی کا سابقہ فزکس کا پروفیسر ہوں اور اپنی روحانی اور طبی پریکٹس کرتا ہوں جو ہمارا آبائی پیشہ ہے۔
کتاب ہے یا حیرت کا سمندر:عبقری کا خاص نمبر ’’مجھے شفا کیسے ملی‘‘آخر اتنا محبوب ومقبول اور عالم بھر کی آنکھوں کا تارا کیسے بنا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دنیا بھر کے مشاہدات اور تجربات کا طبی و روحانی نچوڑ کا کشکول ہے اور کشکول بھی ایسا کہ جس میں کھرے سکے ہیں کھوٹے نہیں۔ آیئے وہ کھرے سکے آپ کی خدمت میں حاضر کریں۔٭ جادو کے ذریعے جنات مسلط تھے اور ایک خاندان کو عرصہ دراز سے پریشان کر رکھا تھا پھر چند لفظ پڑھے اور جادو جنات ہمیشہ کے لئے ختم ہوگئے۔ صفحہ نمبر 19 پر پڑھیں۔٭پلکیں بہت تیزی سے بڑھیں ایک آسان ٹوٹکہ اور مختصر تجربہ سے۔ صفحہ نمبر 53پر پڑھیں۔٭ بال سلکی ،نرم اور ملائم ایسے کہ پھر کبھی سخت نہ ہوں۔ ترکیب اور استعمال آسان بھی اور سستا بھی۔٭چہرے کے کیل ،مہاسے اور جھائیاں ایسے دور ہوئے کہ پھر نشان تک نہ رہا ۔تین لاجواب آسان تجربے پڑھیں۔ ٭ اَلْحَسِیْبُ کے روحانی راز پڑھیں اور اس سے فوری گھریلو الجھنیں ختم کریں۔٭ایک تجربہ کار نے عینک توڑ چند اجزاء لکھے۔ بے شمار نے آزمایا اور واقعی عینک ایسے اتری جیسے لگی ہی نہیں تھی۔ صفحہ نمبر 79دیکھیں۔٭صرف چھوٹی الائچی سے آخری درجے تک پہنچا ہوا ہائی بلڈ پریشر ختم ۔ترکیب غور سے پڑھیں اور دعا دیں۔٭آپ اپنے لئے یا کسی کی نیت کر کے صرف 11دن چند منٹ کا آزمودہ عمل کریں اور لاعلاج مرض ختم اور بستر پر پڑے لوگ فوراً تندرست ہوں۔٭دل کے والو بند ہوں تو سنڈھ، کالی مرچ اور شہد ، صرف تین چیزوں سے بے شمار لوگوں کے والو کھل گئے ۔فوراً ترکیب پڑھیں۔٭رزق اور کاروباری مشکلات میں مایوس ایک ایسا وظیفہ کہ کچھ دیر روزانہ پڑھیں حتیٰ کہ مقدمہ اور کسی نے قبضہ کیا ہو تو فوری حل ہو۔٭جب جادو لاعلاج ہو جائے تو صرف 14الفاظ لکھیں۔ یہ ایک کائنات اور راز ہے اور مشاہدہ کریںکہ جادو کیسے ختم ہوتا ہے۔ اکیس روز میں ہلکی پھلکی محنت سے غیب سے رزق کی بارش کہ آپ کی 7نسلیں نہ سنبھال سکیں، پڑھیں۔ گھریلو محبت ،میاں بیوی کی ناچاقی ، اولاد کی بغاوت اور نافرمانی کے چند ایسے آزمودہ کار تیر سے زیادہ تیز اعمال کہ عقل حیران ہو جائے۔ جسمانی بیماریوں کے لئے ایک بہت تجربہ کار معالج نے اپنا سینہ کھول کر رکھ دیا ہے۔ اس معالج کے تجربات کیسے لاجواب ہیں ،یہ آپ پڑھ کر حیران ہونگے اور پہلو بدلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔قارئین! یہ صرف بیس صفحات کا ہلکا سا عکس اور جھلکیاں ہیں۔ 418 صفحات میں زندگی کے تجربات ، مشاہدات کا نچوڑ جوگیوں، سادھوئوں اور جنگلوں میں زندگی گزار کر پہاڑوں میں چلّے کر کے اور در در کی ٹھوکریں کھا کر تجربے پانے والوں نے عبقری کی پکار پر اپنے تجربات پیش کئے۔ ہزاروں کی تعداد میں کتاب شائع ہوئی اور ختم بھی ہو گئی آخر دوبارہ چھاپنی پڑی۔ آج ہی اپنی کاپی بک کروائیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں