Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

معاشرت نبوی ﷺ اور جدید سائنس

زیرنظر کتاب معاشرت نبوی ﷺ اور جدید سائنس آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ کتاب کیا ہے؟ فیصلہ آپ کے پاس ہے لیکن اتنا عرض کرنا لازم ہے کہ جب اسلامی تعلیمات کو فراموش کرنے کےبعد ہم یورپ کی ترقی کی طرف مائل ہوئے اور ہمیں یورپی زندگی کو کچھ زیادہ قریب سے دیکھنے کاموقع ملا اسی وقت نگاہ عدل سے دیکھنے کے بعد یہ احساس بار بار دل کو کھانے لگا کہ وہ اصول اور معاشرت جس کی وجہ سے یورپ موجودہ معاشرے کے بعض معاملات میں عروج پر ہے دراصل اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے۔ یہ اور بات ہے کہ ہم ان اصولوں کو چھوڑ کر زندگی کی ایک ایسی شاہراہ پر چل دئیے جہاں تاریکی ہی تاریکی ہے۔


مجھے ان احباب سے کچھ زیادہ ہی عرض ہے جو یورپی یا امریکن ماہرین معاشرت کی کتب کا مطالعہ کرنے کے بعد متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے اور پھر اس معاشرے کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے ان سے اتنی عرض ہے کہ انہوں نے دراصل یکطرفہ مطالعہ کیا ہے‘ اگر وہ اسلامی اصول معاشرت اور اصول زندگی کا مطالعہ کریں تو یہ تمام اصول اس سے کہیں واضح اصول اسلام میں نظرآئیں گے۔
بندہ ایک اسکالر کے ہاں بیٹھا کسی موضوع پر گفتگو کررہا تھا۔ فرمانے لگے کہ آج یورپی ماہرین کی کتابیں بڑی بڑی مارکیٹوں میں عام ہیں اور انہیں پڑھ کر لوگ اسلامی زندگی کو حقیر سمجھتے ہیں۔ دراصل وہ یورپی معاشرت کا موازنہ مسلمانوں سے کرتے ہیں حالانکہ یورپی تعلیمات یورپی ممالک کے عوام بھی مکمل عمل میں نہیں۔
فرمانے لگے کہ اگر ان یورپی کتابوں پر کام کیا جائے اور ان کا اسلام سے موازنہ کیا جائے تو قارئین کے سامنے دونوں عکس عیاں ہوں گے۔
بندہ نے عرصہ دراز کی محنت کے بعد اس کتاب کو مکمل کیا جو اس وقت آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
قارئین سے التماس ہے کہ جب اس کتب کو پڑھیں تو دل میں تمام خیال یہی ہو کہ یورپی زندگی دراصل اسلامی اصولوں اور قوانین کا عکس ہے جبکہ اصل اسلام ہے اور ہمیں مکمل طور پر اخلاص اور ایمان کے ساتھ اسلامی طرز زندگی پر عمل کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ مؤلف کو بھی عمل اخلاص عمل کی توفیق عطا فرمائے۔



مزید کتب