موجودہ دور میں معاشرے میں اور گھریلو معاملات میں جو بے سکونی ہے وہ محتاج بیاں نہیں بہت کم گھرانے ایسے ہیں جو اپنی خانگی زندگی سے مطمئن ہوں اب تو یہ حالات عام دیکھنے میں آتے ہیں کہ اولاد اپنے والدین سے خوشی نہیں اور والدین اپنی اولاد سے سکون میں نہیں۔ بیوی کو خاوند سے شکایات کے انبار ہیں اور خاوند کو بیوی سے گھروں میں لڑائی جھگڑے، بے سکونی پریشانی بے برکتی اب عام سی بات ہیں اور یہ چیزیں معاشرے کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔ آخر ان کا حل کیا ہے؟ کیا ایسے بھی گھرانے ہیں جو اپنی گھریلو زندگی سے خوش ہیں؟ جی ہاں ایسے کئی لوگ ہمیں ملے جن کے چہروں کا سکون اور آنکھوں کی چمک ان کے اطمینان کا پتا دے رہی تھی ان مسائل کا کوئی حل بھی ہے؟ جی ہاں! ماہرین نفسیات اور تجربہ کار افراد نے ان مسائل اور پریشانیوں کا حل تلاش کیا ہے ان کانٹوں کو چنا ہے جو گھریلو زندگی میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں یہ کتاب ان مسائل کی نشاندہی اور ان کا مداوا بیان کرتی ہے ایسے آسان اور آزمودہ انمول موتی بکھیرتی ہے کہ گھر بھر پر سکون اور آباد ہو جاتا ہے آخر اس کتاب کے اوراق کو پڑھنے والے بے شمار خاندان سکھی کیوں نہ ہوں کیونکہ یہ صرف باتیں نہیں ماہرین کی زندگی کے تجربات کا نچوڑ ہیں اس کتاب میں کیا خزانے چھپے ہوئے ہیں؟ آئیے اس کی چند جھلکیاں ملاحظہ کریں۔
ایسے شخص کا حصہ جسے گھر والے پاگل قرار دے چکے تھے لیکن ایک ہمدرد ڈاکٹر اسے نارمل زندگی میں کیسے لے آئی اور وہی شخص معاشرے کا صحت مند اور مفید شہری بن گیا مگر وہ طریقہ اور گرُ کیا تھا؟ جن افراد کو معاشرہ ٹھکرا چکا ہو ان کیلئے ایک راہنما تحریر جدید چین کے بانی مائوے تنگ کی بیان کی گئی دلچسپ حکایت کہ مشکلات کے پہاڑ کیسے ختم ہوں اور انسان ہمت بھی نہ ہارے ایسے لوگوں کیلئے نصیحت جو مشکلات اور پریشانیوں سے لڑ لڑکر مایوس ہو چکے ہیں پر عضا نہ بھولیں۔
اپنی لگام اپنے ہاتھ میں رکھیں ایک ایسا مضمون جو آپ کی صلاحیتوں کو جلا بخشے اور آپ کی شخصیت کو باوقار بنا دے آپ کی خامیاں دور کرنے میں آپ کا مددگار ہو بکھری شخصیت کے حامل افراد کیلئے جاندار تحریر۔ ہر عورت کی کیا خواہش ہوتی ہے اور ایثار و قربانی میں عورت کا کتنا دخل ہے کہ آج ہم جو عورت کو کوستے رہتے ہیں کہ اس کی وجہ سے ہماری جان عذاب میں پڑھ گئی ہے اس نکلنا اور عورت کو رائے راست پر لانا بہت آسان ہے طریقہ ملاحظہ فرمائیں بڑی کامیابی کیلئے بڑا منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اس کی وضاحت ایک مثال سے ملاحظہ فرمائیں۔ اگر آپ خوشگوار زندگی گزارنا چاہتے ہیں ابھی تک نہیں گزر رہی تو آئیے ہم آپ کو اسے راز بتلاتے ہیں عمل کر کے سکون ابدی حاصل کریں ہر بندہ چاہتا ہے گھر میں خوشحالی کی روشنی پھیل جائے تو ارئین بہت دلچسپ تحریر جس میں گھریلو زندگی میں خوشحالی کی روشنی پھیلانے کی تدبیر ہے۔ اگر آپ زندگی کو کامیاب ترین بنانا چاہتے ہیں تو کچھ اصول اپنانے ہو گئے ہیں وہ اصول ایسے ہیں کہ اگر آپ عمل کریں تو گارنٹی کے ساتھ میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ ترقیوں کی راہوں پر چلے گئے تو آئیے دیکھیے اصول کیا ہیں۔ 1949ء میں گراھم کا واقعہ سفر میں جو تذکرہ ہو پڑھیں اور سبق حاصل کریں جدید دور نے جہاں ہر سہولتیں دی یہاں پر نفسیاتی امراض میں بھی مبتلا کر دیا چڑچڑا پن غصہ زیادہ گھٹن محسوس کرتا ہے ان سب کی وجوہات اور اسباب تفصیل کے ساتھ اور اس کا علاج بھی دیکھیں۔
اگر آپ وھم کی بیماری میں مبتلا ہیں یا کوئی رشتہ دار مبتلا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں فوراً اس سے طریقہ علاج پڑھیں اور عمل کریں ورنہ اس کے نقصانات بھی ہوتے ہیں ایک لڑکا شکایت کرنے لگا میرا ذہن گھر سے باغی ہو گیا بس دل کرتا ہے کہ گھر سے بھاگ جاتا ہوں وجہ یہ ہے کہ گھر والے میرا خیال نہیں کرتے والدین بچوں کی کردار کشی نہ کریں تو ایسا معاملہ ہرگز نہیں ہو گا اگر آپ بھی اس قسم کے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم طریقہ بتلاتے ہیں غور سے پڑھیں انشاء اللہ اس کا حل موجود ہے میں نے چیخ کر اپنی ماں سے کہا میں اپنے آپ سے اتنا شرمندہ ہوں کہ جانا چاہتا ہوں اس قسم کے واقعات یا ماضی کا کوئی واقعہ یاد آئے تو ایک نصیحت ہے باندھ لو یوں سمجھو کہ آپ نے سب کچھ کھو کر بہت کچھ پا لیا ہے اس سے نصیحت لو اور پھر اس بدنما واقعے کو بھول جائو تو محترم اس قسم کے واقعات سے سبق حاصل کر کے آئندہ زندگی کو کامیاب بنائو کیا آپ کو بھوک کم لگتی ہے یا نیند میں خلل واقع ہو جاتا ہے عمومی سستی یا قبض یا سر کمر درد یا گردن میں درد کی شکایت ہے تو یہ خاص قسم کی بیماری ہے لیکن آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں آئیے ہم راہنمائی کرتے ہیں پہلے اس کی وجوہات کو غور سے پڑھیں پھر ہم علاج بتلاتے ہیں اور مزید علامہ اقبال میڈیکل کالج کے شعبہ نفسیاتی و دماغی امراض کے سربراہ چودھری ڈاکٹر محمد شریف اس کا بڑا بہترین علاج اور علاج بھی سستا بتلاتے ہیں عمل کریں اور اس سے چھٹکارہ حاصل کریں ایک مہلک نفسیاتی مرض کے آسان علاج جو بہت ہی زیادہ زود اثر اور تیربہدف نسخے میں ملاحظہ فرمائیں صحت مند زندگی کا انحصار صحت مند جذبات پر ہے اگر ہم اپنے ناگوار جذبات پر قابو پا لیں گے تو ہم بہت سی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں مشہور ماہر طب ڈاکٹر جان اے شنڈلر ایم ڈی نے اس موضوع پر ایک قابل قدر کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے آپ سال کے تین سو پینسٹھ دنوں میں کس طرح رہیں ہم اس کتاب کا خلاصہ پیش کرتے ہیں دیکھیں تفصیل سے کتاب واقعتاً ایسی تحریر ہے کہ بندہ پڑھ کر بغیر پیسوں کے خوشی حاصل کر سکتا ہے۔
دنیا میں ہمیشہ سائی سے کام لینا چاہیے آپ کو سچ کے فوائد بتلاتے ہیں دیکھیں فوائد مثلاً سچ سے جسم کو تنائو کی کیفیت سے نجات مل جاتی ہے جب ایک بندہ سچ اور دوسرا جھوٹ بول رہا ہوتا ہے دوسری صورت جب دونوں جھوٹ بول رہے ہوں تیسری صورت میں جب دونو سچ میں یقین رکھتے ہیں ہر چیز میں کامیاب ہونے کیلئے اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں پھر دیکھیں ترقیاں کیسے نصیب ہوتی ہیں صحت اور خوشحالی کے بارے میں ایک اہم مشورہ ملاحظہ فرمائیں یہ کیا بکواس کر رہی ہو تم کیا میں جاہلوں اور گنواروں سے بھی گیا گزرا ہوں فیاض غصے سے مارا بیوی نے جواب ہاں تم اس سے بھی بدتر ہو میاں بیوی کا جھگڑا کس بات پر ہوا اصل حقیقت کیا تھی اصل وجہ دیکھیں اور حل کیا ہے ہم حل بتلاتے ہیں یقینا آپ کو فائدہ ہو گا جو لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے ناکامیاب اور مایوسیاں ان کا مقدر بن جاتی ہیں قوتوں کی ترقی کا راز یہی ہے جو قومیں وقت کی رفتار کا ساتھ دیتے ہوئے آگے ہی آگے بڑھنے کی اہلیت حاصل کر چکی ہے وقت کی قدر کے بارے چند مفید راز اور جو واقعات جس سے ظاہر ہوتا ہے سینکڑوں آدمیوں کا وقت ہم ضائع کرتے ہیں اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا ہے اس لیے وقت کی قدر کریں کیا آپ غمگین ہیں اور باافسردہ ہیں تو ہم اس کا علاج اور تدبیر بتلاتے ہیں علاج پر عمل کریں آپ ان سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ پر معاملہ میں بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہم اس کا گرُ بتلاتے ہیں اس کی صحت بھی خراب ہو سکتی ہے منفی خیالات اور پریشانیوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے جسم سے بھی منفی کیفیات کو دور رکھیے ایک مثال سے سمجھئے اور مثبت کیفیات کو ابھارئیے گھریلو جھگڑے آج ہر گھر میں پیدا ہو گئے ہیں کیا اس کی وجہ اور سب کی طرف ہم نے کبھی غور کیا ہے اس سے نکلنے کا بہترین حل ہم بتلاتے ہیں اگر آپ اس کتاب سے راہنمائی حاصل کریں اور چند بار پڑھ لیں تو میں انشاء اللہ گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کے گھر کا ماحول ٹھیک ہو جائے گا کیونکہ ایسا اصول اور گر بیان کیے ہو جو عام فہم کی غلامی کی زندگی پر شہادت کی موت کو ترجیح دینے والے ایک مسلمان مجاہد کی داستان حیات ضرور پڑھیں اور ایمان کو تازگی اور خدمت بخشیں پورا واقعہ تفصیل سے آج کل اکثر یہ خبریں شائع ہوتی ہیں کہ ایک ہی خاندان کے تمام اہل خانہ کس سے متاثر ہوئے اور ماں اور بیٹی باورچی خانہ میں کام کرتے ہوئے آگ کی زد میں آ کر جھلس گئیں یا پھر مر گئیں اس طرح کے واقعات میں عورت کو کیا کرنا چاہیے تو آئیے ہم ایسے حادثات سے بچنے کی تدابیر اور احتیاط بتلاتے ہیں عمل کر کے عورتیں اپنی زندگی کو محفوظ بنا سکتی ہیں اس دور میں اکثر نوجوان احساس کمتری کا شکار ہو کر مختلف قسم کے نقصانات سے دوچار ہوتے ہیں اس احساس کمتری کو اپنے آپ سے دور کیسے کریں یہ تحریر آپ کی مکمل راہنمائی کرتی ہے ہالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کرسٹا کا مصائب اور گھروں کا ٹوٹتا اور اپنی بہن کی ہلاکت کا خوف نہیں لیا کیا سبق لیا اس سے معلوم ہوا کہ ہر کام میں ہمت کر کے محنت کرنی چاہیے ہمت ہارنی نہیں چاہیے پیروں کے حیرت انگیز کام کی معلومات حاصل کر کے آپ کو معلوم ہو گیا ہو گا ہمارے پیر کام کرنے والے گھوڑے ہیں تفصیل سے کتاب میں آج اس دور اکثر عورت کو اگر طلاق ملتی ہیں تو اس میں قصور اس عورت کی ماں کا ہوتا ہے کیوں اس نے صحیح راہنمائی نہیں کی ہوئی اس کے لیے زبردست تحریر حال کیلئے بیٹی کا گھر بسانے کیلئے ملاحظہ فرمائیں ہر انسان کی خواہش ہے اس کو سکون اور صحت اور خوشی حاصل تو آپ کو یہ تین چیزوں کے بارے گرُ بتلاتے ہیں خوف کے فائدے ملاحظہ فرمائیں زندگی میں کامیابی کا بنیادی اصول یہ ہے کہ میاں اور بیوی ایک دوسرے کے راز دار ہیں وہ کیسے تفصیل سے نفسیاتی علاج ملاحظہ فرمائیں قارئین اس کتاب میں اصول و واقعات پڑھ کر یقینا آپ کی ذات کو فائدہ ہو گا اللہ تعالیٰ ہمارے گھر کو جنت بنا دے۔ (آمین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں