اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے راضی ہوتے ہیں اس کو اپنا قرب اور تعلق عطا فرماتے ہیں پھر جب ناراض ہوتے ہیں تو اس کو نفس و شیطان کے حوالے کر دیتے ہیں نفس انسان کا دشمن اور شیطان اس کا شکار کیا ہوا ہر پل انسانوں کو شکار کرتا ہے آئیے قارئین زیر نظر کتاب میں ایسی راہنمائی حاصل کرتے ہیں جس سے ہم سب کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جائے جنت کا آسان راستہ تین مختلف اشخاص عجب معاملہ ان تینوں نے جو گمان رکھا اللہ کے بارے ویسا ہی اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا اس کو دیکھیں اللہ تعالیٰ کی انعام کردہ چیزوں سے فائدہ حاصل کریں کیا آپ کو اللہ تعالیٰ کا انعام چاہیے تو حاصل کریں اس کتاب سے اللہ تعالیٰ نے ملک الموت کو فرمایا کبھی ترس آیا روح فیض کرنے کے دوران تو عرض کیا عرض اور کیا واقعی کسی ذی روح پر ترس کھایا دیکھیں تفصیل سے حیران کن واقعہ ہلا دینے والا توبہ کا دروازہ کھلا ہے مانگ لیں جو مانگنا ہے کہیں دیر نہ ہو جائے گناہوں سے بچنے کا بہترین طریقہ کیا گناہگار کو عذاب نہیں کرتا اور ہماری بے حسی والد صاحب کا بیعت سے انکار وجہ دیکھیں۔ عارف باللہ کے بہترین زندگیوں کو سوارنے کے چار اصول جو کہ واقعی قابل تعریف قابل رشک ہیں مرشد کا تحفہ اس کو جس نے آزمایا دنیا و آخرت میں سکون اور خوشحالی کو اپنایا کیا آپ خوشحالی کے خواہش مند ہیں تو پوری گارنٹی کے ساتھ کتاب اٹھائیے اور پرسکون زندگی گزاریے عارف باللہ کی ایسی چیز جو کہ اللہ کو بہت پسند ہے دیکھیں کتاب میں ایک چور کی بے بسی،
عام طور پر انسان میں نہیں زمانوں کا خوف ہوتا ہے اگر آپ اس خوف سے نکلنا چاہتے ہیں تو نسخہ ہم بتلاتے ہیں عمل کریں ماضی اور حال اور مستقبل میں خوف سے نجات حاصل کریں ہر انسان اپنے دشمن سے بچنا چاہتا ہے اکیلے ہم آپ کے دشمن کے ہتھکنڈوں کے بارے میں تفصیل سے بتلاتے ہیں عمل کرنا آپ کا کام ہے قارئین احتیاط کر لیں زندگی بے وفا ہے کسی وقت بھی ساتھ چھوٹ جائے گا ہمارا دشمن ہم سے زیادہ چاک و چوبند اور طاقت ور ہے یہ الفاظ آدم علیہ السلام نے فرمائے کس موقع پر اور اللہ پاک نے کیا جواب دیا تھا بہت ہی دلچسپ زندگیوں کو بدلنے والا عمل خوشحالیوں اور ترقیوں والا عمل ضرور پڑھیں شیطان کو پیدا کرنے میں کیا راز تھا تفصیلی رپورٹ دیکھیں شیطان کس وقت انسان سے بھاگتا ہوا خارج کرتے ہوئے اس عمل کو دیکھیں۔ شیطان نے تہجد کیلئے اور سونے والے کو جس کے اوپر دیوار گر رہی تھی دونوں کو جگا کر دونوں کیلئے نیکی کی کیا یہ قابل نفرت ہستی نیکی کر سکتی ہے یا کہ نہیں دیکھیں تفصیل سے آج کل طلاقیں ہمارے معاشرے میں بہت مسائل پیدا کر رہی ہیں کیا ان مسائل کو آپ قابو کرنا چاہتے ہیں تو دیکھیں دشمن کی چال اور ڈھنگ کہ کس طرح وہ ازدواجی زندگی کو کیسے تباہ و برباد کرتی ہے تفصیل سے دیکھیں اس پریشانی سے نکلیں انسان کیلئے دو بیماریاں دیکھیں دھوکے باز کے سردار کی زبان سے (برصیعا راھب) کی گمراہی کا عبرتناک واقعہ ضرور دیکھیں اور عبرت حاصل کریں اور دشمن سے چوکنے ہو جائیں کہیں دیر نہ ہو جائے دھوکے باز کے تجربات کا نچوڑ پڑھیں اور سننے اور عمل کریں یقینا آپ کو فائدہ ہو گا ہمارے دشمن کا آخری حملہ اور آخری کوشش جو کہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے اس کے بارے میں تفصیل سے دیکھیں غور کریں کہیں آخر میں ہماری دنیا اور آخرت تباہ وبرباد کر دیں کیونکہ ہمیشہ دشمن آخری حملے میں جان من تن کی بازی لگا دیتا ہے کیا ہم نے بھی کچھ تیاری کی ہے یا کہ نہیں اگر نہیں ہم طریقہ بتاتے ہیں تفصیل سے پڑھیے ملک الموت کا تین کام کرنا روح قبض کرتے وقت وہ تین کام کون سے ہیں ان کا علم بہت ضروری ہے ملاحظہ فرمائیں حضرت امام رازی رحمتہ اللہ علیہ پر آخری وقت پر سردار کا حملہ دیکھیں اور سبق حاصل کریں سلسلہ نقشبندیہ کی برکت کا واقعہ ضرور دیکھیں اور نصیحت حاصل کریں امام احمد بن حنبل پر دھوکے باز کا حملہ امام رازی رحمتہ اللہ علیہ کی نصیحت راز کی باتیں ضرور پڑھیں شیطان کا ننگے عام انسانوں کے ساتھ چلنا اور کس چیز سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ کا بندے کے ساتھ شکوہ کیا تھا سالکین کیلئے ایک بہت بڑا فتنہ ملاحظہ فرمائیں شیطان کی سواری کیا تھی بہت دلچسپ واقعہ لازمی پڑھیں۔ امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ نے لکھا عالم کسے کہتے ہیں عالم وہ شخص ہے جسے روشنی اور اندھیرے میں واضح فرق ہے اس طرح نور قلبی نیکی اور گناہ میں فرق ہے دیکھیں تفصیل سے گناہ کی بو اور نیکی کی خوشبو کا اگر احساس چاہتے ہو تو طریقہ یہ ہے ملاحظہ فرمائیں یورپ میں زنا بالجبر کیوں وجہ کیا ہے ملاحظہ فرمائیں مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ کی مثنوی میں محبت کا تذکرہ کیا ہے ایک عجیب و غریب مکاتب تحریر کی ہے وہ تحریر کیا ہے دیکھیں آپ لوگوں کو تنخواہ سے محبت کم از کم اتنی محبت تو اللہ سے کر لو پھر کام بن جائے گا۔ ایمان حلاوت کیا چیز ہے کیسے انسان کو ملتی ہے طریقہ ہم بتلاتے ہیں فائدہ آپ اٹھا لیں گناہوں سے بچنے کا کیا طریقہ ہے بہت آسان دیکھیں تفصیل سے آج اس معاشرے میں ہر کوئی جرائم کے خاتمے کی بات کرتا ہے لیکن کیسے خاتمہ ہو اس کا طریقہ کیا ہے دیکھیں تفصیل سے ایک عبرت آموز واقعہ ضرور پڑھیں آج نوجوان کو کونسی چیز خراب کر رہی ہے دیکھیں تفصیل سے پولیس کا فون، جیل کا خوف قانون کا خوف، کیا خدا کا بھی خوف ہے یا کہ نہیں اگر نہیں افسوس ہے خوف کیسے پیدا ہو گا دیکھیں جنت کس کے لیے جنت کے اردگرد کیا ہے ملاحظہ فرمائیں آج اکثر ہم کہہ دیتے ہیں اللہ تعالیٰ غفوررحیم ہے عذاب کے بارے میں ہمیں معلوم ہے کہ سب سے کم عذاب کیا ہو گا کیا کیفیت ہو گی ملاحظہ فرمائیں گناہوں کے نقصانات بیوی بچوں کو گناہ سے بچائو گناہ میں عورت کا کردار نافرمانی اور گناہ کیا چیز ہے گناہ میں سب سے پہلی خرابی کیا ہے دیکھیں تفصیل سے ۱۴۹ شیطان نے توبہ کی واقعی قابل حیرت بات تفصیل سے محمود ایاز کا عبرت آموز واقعہ ضرور دیکھیں گناہ کو چھوڑ کر نور کو کیسے حاصل کریں اللہ تعالیٰ بندے سے کتنا پیار کرتے ہیں دیکھیں ایک عورت کی پاکدامنی سے قحط سالی ختم کیسے ضرور دیکھیں۔ ایمان کی حلاوت حاصل کرنے کا طریقہ پریشانیوں اور مصیبتوں ٹینشن سے نجات حاصل کرنے کا بہترین گرُ آزمودہ اور لاجواب ہیں ملاحظہ فرمائیں خشیت کسے کہتے ہیں اعضائے انسانی پر خشیت کا اثر جہنم کی آگ کی شدت ضرور دیکھیں اللہ تعالیٰ کی محبت میں آہیں بھرنا اور زبردست قسم کے فوائد اور آہ کسے کہتے ہیں قارئین آپ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دعویٰ کرتے ہیں وہ کونسا عمل تھا جس کی وجہ سے مدینہ مہاجرین انصار سارے مدینہ والوں کو رونا آیا بڑے بوڑھوں رونا شروع ہو گئیں اور حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت ہوش ہو گئے۔ ایمان کی تازگی کیلئے عشق محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے ضرور پڑھیں قرآن کے نزدیک سب بڑی مصیبت کیا ہے رونا کتنی قسم کا ہے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اکابرین کا رونا دیکھیں تفصیل سے اللہ تعالیٰ کو کون سے دو قطرے پسند ہیں اگر آپ کا دل سخت ہے تو ہم طریقہ بتلاتے ہیں ہمیں شرم آنی چاہیے ایک پتھر کے رونے کا واقعہ سنیے اور سبق حاصل کریں ایک بزرگ کا ابہام اللہ کی طرف سے ضرور دیکھیں گناہ چار قسم کا ہوتا ہے اس کی تفصیل قرآن سے دیکھیں نافرمانیوں کے اثرات گھروں پر پڑتے ہیں دیکھیں واقعہ توبہ کس کو کہتے ہیں توبہ اور استغفار میں فرق اللہ تعالیٰ رحمت خاص کس بندے پر اور وسعت رحمت کا بہترین واقعہ ضرور دیکھیں مخلوق کی محبت اور کسی حد تک محبت کس لیے کرنی چاہیے مجازی محبت کی پہچان شریعت کی پہچان اور حسن جمال زنا کا پہلا قدم کیا ہے خطرناک بات اگر آپ دوزخ سے بات کرتے ہیں تو پرہیز کر لیں انجام بہت برا ہے بات کرنے سے کیا فرق ہے دیکھیں۔ جوانوں کی نجات سر کار مدینہ والے کی زبان مبارک سے کیسے کریں اور ایک شیطانی دھوکہ کیا ہے ضرور پڑھیں غیر محرم سے نظریں بٹانے کے فضائل، سلیمان بن یسار کا تقویٰ اور حضرت یوسف علیہ السلام کا خواب میں دیدار دیکھیں۔ نقلی محبت سے اصلی محبت میں تبدیلی کا واقعہ لاجواب ضرور دیکھیں بدنظری کا وبال شاہ جی عبداللہ کا واقعہ پڑھیں حلال روزی کے اثرات اس کو پڑھیں انشاء اللہ آپ بھی قائل ہو جائے گے ماں نے بیٹے کے بارے فرمایا شکست نہیں کہا سکتا ہے اتنی گارنٹی کے ساتھ دیکھیں کتاب میں حضرت امام شاھی کی بچیاں اور حضرت امام احمد بن حنبل اور دلوں میں شبہ پیدا ہونا دیکھیں عشاء کے وضو سے فجر کی نماز پڑھنا حیران کن واقعہ ضرور پڑھیں حرام کھانے کی نحوست، کن لوگوں کی دعا قبول ہوتی ہے اور کن کی دعا قبول نہیں ہوتی ہے حرام کھانے کی مختلف صورتیں ملاحظہ فرمائیں ایک ہلا دینے والی حدیث مبارکہ ضرور پڑھیں ایک شیطانی دھوکہ جو آج کے مسلمانوں کو بھی شیطان دھوکہ دے رہا ہے ہم لوگ نہیں سمجھ رہے اس کا ایک عبرتناک واقعہ پڑھیں اور عبرت حاصل کریں قارئین شیطان ہم سے طاقت اور چالاکی اور تدبیروں سے بہت تیز ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی طاقت ہمارے ساتھ شامل ہو گئی تو ہم کامیاب ہو جائے گے اور شیطان کی تدبیر ناکام ہو جائے گی اس لیے اللہ تعالیٰ نے وقت دیا ہے اس وقت کو قیمتی بنا لوں تو مرنے کے بعد پریشانی نہیں ہو گی اگر اس کو قیمتی نہ بنایا تو پھر خسارہ ہی خسارہ ہو گا پھر کچھ نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ ہم کو شیطان سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ ہماری مدد فرمائے۔ (آمین)
٭٭٭٭٭
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں