سالہاسال کی تحقیق و تجربے اور مریضوں کے علاج کے بعد میں اس رزلٹ پر پہنچا ہوں کہ اگر مریض کا شوگر کا علاج طبی ذرائع سے کیا جائے تو مریض جلد تندرست ہو جاتا ہے اور جلدی شفا یابی میسر ہوتی ہے کتنے مریض ایسے ملے جن کو اللہ رب العزت نے شفاء بخش دی اب وہ ہر قسم کی میٹھی چیزیں بھی کھاتے ہیں لیکن ان کو کبھی پریشانی نہیں ہوئی دیگر علاج کے ذرائع سے کہا جائے تو شاید وقتی علاج تو ہو جائے لیکن گارنٹی نہیں لیکن طبی اور روحانی پر مکمل اعتماد ہے۔
پیش خدمت کتاب میں تحقیقی مضمون پر مبنی ہے لاتعداد حیرت انگیز طور پر لوگوں کو فائدہ ہوا آپ بھی مطالعہ کریں اور اس کتاب کو بطور معالج سمجھ کر کوشش کریں انشاء اللہ آپ مایوس نہیں ہوں گے۔ ذیابیطس کیا ہے اور کتنی اقسام کا ہے ایک ذیابیطس شکری ہے دوسرا ذیابیطس یارو اور کثرت بول بھی کہتے ہیں ان کی مکمل تفصیل اور آزمودہ علاج کیلئے اکسیر نسخہ جات تحریر پر آدمی فائدہ اٹھا سکتا ہے کوئی مائی کا لال کتاب کے ساتھ نسخہ جات آزمودہ نہیں لاتا لیکن ہم نے آپ کو تحریر لیکن صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے آپ کی خدمت لاجواب نسخہ جات پیش کیے ہیں خدا کیلئے قدر کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔
لبلبہ انسولین اور ذیابیطس شکری ذیابیطس شکری تقریباً اس میں ہر بندہ مبتلا ہو رہا ہے اور دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس کے اسباب و اہمیت مختلف حکماء اور اطباء اہل علم نے اپنے تجربات کی بناء پر جو تجربات و مشاہدات بیان کیے ہیں جن سے لوگوں کو فائدہ ہوا ہے وہ قارئین کے سامنے حاضر ہیں قارئین ان سے استفادہ کریں اور اپنی صحت کو برقرار رکھیں جن کا مرض بہت بڑھ چکا ہو اور اس کو پریشانی کے سوا کچھ نہیں سوجھتا ان کے لیے خوشخبری ایسا نسخہ پیش خدمت ہے جس کے استعمال کرنے سے لبلبہ میں قوت بحال ہو جاتی ہے اور کام کرنا شروع کر دیتا ہے وہ نسخہ کیا ہے دیکھیں کتاب میں ذیابیطس کیلئے آسان اور بے حد مفید دو عدد نسخے ذکر کرتے ہیں بمعہ ترکیب استعمال بھی مذکور ہے تو ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ذہنی اور جسمانی دبائو شوگر جگر کی خرابی میں شوگر ذیابیطس کی علامات ذیابیطس میں کتنی شوگر ہونی چاہیے۔ ذیابیطس حقیقی اور غیر حقیقی کی تفصیل ذیابیطس کوئی لاعلاج مرض نہیں ہے اور اگرذیابیطس غیر حقیقی کا علاج آپ کی خدمت عرض کروں کہ یہ علاج کافی ریسرچ کے بعد میں نے دریافت کیا ہے۔ گولیاں بنا لیں پھر استعمال کریں بہت شاندار نسخہ ہے آزمائش شرط ہے۔ ایک خاص حد سے زیادہ موٹے لوگوں میں ذیابیطس میں ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایک شخص اٹھارہ سال سے اس موذی مرض میں مبتلا تھا لیکن اس طرح علاج کرنے سے موذی مرض سے چھٹکارہ مل گیا انسولین کے متعلق انتباہ بسا اوقات اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ انسولین کے بارے میں فوائد اور اس کے نقصانات کی تفصیل مطالعہ کریں ذیابیطس کے مریضوں غذائی پیکیج حاضر ہیں نیز اس بارے میں کتاب سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں یہ کتاب ہر طرح سے انسان کی راہنمائی کرتی ہے خالص جذبہ خدمت کی نیت سے یہ تحفہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے جو کوئی اس کی قدر کرے گا انشاء اللہ فائدہ اٹھائیں گے صرف ایک خوراک کھانے سے ذیابیطس سے جان چھوٹ گئی وہ کیسے دیکھیں کتاب میں قابل علاج مرض جو پرہیز کا خواہاں ہے ڈاکٹر نے مریضہ سے کچھ سوالات کیے وہ کیا ہیں اور شوگر کے مرض کی پانچ علامات تشخیص کے پانچ شکایت Who کے مطابق شوگر کے پانچ اسباب شوگر کی پانچ پیچیدگیاں خشک میوہ جات پانچ چیزیں جو کم استعمال کرنی چاہئیں۔ پانچ مشروب پانچ پھل جو کم استعمال کریں پانچ سبزی ریشہ دار اشیاء جو زیادہ استعمال کریں اور اس کے فوائد یہ سب کچھ کتاب میں پوری تفصیل کے ساتھ دیکھیں۔ ذیابیطس کی تشخیص شوگر کنٹرول آسان اگر کسی کو سخت مرض نے پکڑ لیا اور مرض کسی صورت نہ جاتا ہو تو اور علاج جو کہ اپنی مثال آپ ہے آزمودہ ہے اور لاجواب حاضر خدمت ہے پیرائے حفاظت آفات دیلیات و سماوی اور شوگر کے بے حد مفید وظائف روحانی علاج کریں اور صحت کاملہ پائیں۔ آخر میں زبان کی تاثیر کیلئے مجرب عمل کتاب میں ہے جس کا فائدہ یہ ہے کہ جس مرض کیلئے وظیفہ پڑھیں گے وہ مرض فوری زائل ہو جائے اور وہ عمل دیکھیں کتاب میں اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ (آمین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں