برکات درود تاج
دنیا جس بجلی کی رفتارسے ترقی کے مقامات طے کر رہی ہے وہ کسی بھی اہل علم و اہل نظر سے پوشیدہ نہیں۔۔۔۔!وہ کوئی بھی شعبہ ہ وتعلیم و صحت ہو‘زراعت ہو، معاملات یا سیاسیات ہو غرض زندگی کے ہر شعبہ میں سہولت وجدت کے نام پر نئی منزلوں کےلئے نئی راہیں تلاش کی جا رہی ہیں‘ یہ تبدیلیاں جہاں ایک طرف زندگی کو آسان بنا رہی ہیں وہیں نت نئت مسائل کو بھی جنم دے رہی ہیں۔۔۔۔۔! یا یوں کہیں کہ وسائل کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے مسائل بھی بڑھ رہے ہیں۔ ان مسائل کے حل کے لئے نئے ادارے اور نئے شعبہ جات قائم کئے جارہے ہیں‘ان تما م کی ضرورت اپنی جگہ مسلمہ ہے لیکن مسائل کا ایک حل وہ بھی ہے جو ہماری نظروں سے اوجھل رہا۔۔۔۔۔! وہ ہے اعمال کے ذریعے مسائل کا حل جو کہ صحاب ؓ تابعین ؒ اور چودہ صدیوں سے زائد عرصہ میں پھیلے ہوئے اولیائے کرام ؒ کی زندگی کا لازمی حصہ تھا، یہ ہمارے لئے ایک روشن سبق اور واضح مثال ہے۔
میری ہمیشہ یہی کوشش رہی کہ آپ حضرات کی خدمت میں ایسے اعمال و وظائف پیش کروں جو کہ موجودہ دور میں دکھوں کے مارے ،پریشانیوں میں الجھے ، حالات کی چکی میں پسے اور بیماریوں میں جکڑے لوگوں کے لئے مرہم کا سامان ہو۔
زیر نظر کتابچہ’’براکت درود تاج‘‘ اسی داد رسی کی ایک کوشش ہے جو اکابرؒکی زندگی کا معمول رہا ہے یہ ایک وظیفہ ہے جو کہ برکت میں اپنی مثال آپ ہے ۔ چند اہل علم کے وظائف افادہ عام کے پیش نظر یکجا کرنےکی ایک کوشش ہے۔ اللہ ربا لاعزت سے لوگوں کے لئے نافع اور دین ود نیا کی بہتریکا ذریعہ بنادیں۔ آمین۔
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں