جادوگری اور آسیب کا اثر بلاشبہ ایک شیطانی عمل ہے ۔ قرآن کریم کے مطابق یہ خبیث انسانوں اور جنوں کا فعل ہے۔
جس طرح اللہ تعالیٰ نے ہر مرض کی دوا پیدا کی ہے اسی طرح اس شیطانی عمل کا علاج بھی اس نےاپنے بندوںکو سمجھایا ہے۔ بندہ کو عرصہ دراز سے تشویش ہے کہ بعض فٹ پاتھ پر بیٹھے غلط ذہنینت کے لوگ جادو یا اس کے علاج کو اپنے مذموم مقاصد کی خاطر استعمال کرتے ہیں‘ لوگ جادو کے علاج کے نام پر دولت کے ساتھ ساتھ اپنی عزتیںبھی گنوا ہرے ہیں۔ ان نام نہاد جھوٹے عاملین کا سدباب کرنا انتہائی ضروری ہے ۔پھر اس پر مزید حسرت و افسوس اس وقت ہوتا ہے۔کہ جب ان شیطانی اعمال و افعال کا اسلام کے نام پر ارتکاب کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ میری یہتالیف ان نام نہاد جھوٹے عاملین (جن کے ہاتھوں نہ کسی کی دولت محفوظ نہ عزت) کے خلاف اعلان جہاد ہے۔
آئیے ! حاسدین کے جادو کا علاج خود کریں ‘اپنی لڑائی خود لڑیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اگر ہم ایمان ‘ اعمال ‘تقویٰاور طاہرت کی زندگی مسلسل اختیار کریںاور اعمال سے بننے ، اعمال سے بچنے اور اعمال سے پلنے کا یقین ہوتو کسی شریر کا شرـ‘کسی جادوگر کا جادو اور کسی حاسد کی بری نظر آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ انشاءاللہ
یہ کتاب قارئین کے آزمودہ در آزمودہ تجربات و مشاہدات پر مشتمل ہے ‘ اس میں موجود اعمال کے بے شمار نے آزمایاآپ بھی گھر بیٹھے خود پر ہوئے جادو، بندش، اور نظد بد کا علاج کیجئےاور جادو کا پلٹنا خود دیکھیں۔ آپ کو کسی بھی عمل سے فائدہ ہوا ‘ ماہنامہ عبقری کو ضرور لکھیں‘ آپ کا لکھا ایک لفظ کسی کی نسلوں سے دکھ درد دوراور سے سکون دلا سکتاہ ے اور آپ کے لئے ہمیشہ کا صدقہ جاریہ۔۔
خواستگار ِ اخلاص و عمل
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں