غاروں میں چھپے لاہوتی وظائف
قارئین ! ہم سب طالب علم ہیں‘ اس دنیا میں سب سیکھنے والے ہیں۔ ہمارا مطلوب انسانیت کی فلاح ہو اور میں لفظ انسانیت استعمال کر رہا ہوں، انسانیت میں ہر مذہب ،ہر فرقہ ، ہر رنگ،ہر نسل ہوتی ہے۔
’عبقری روحانی کلاس‘ ہر سال منعقد ہوتی ہے جس کا عنوان بھی انسانیت ہے کیونکہ اس میں اندرون و بیرون ملک سے لوگ انسانتین کو دکھوں ، تکالیف، مسائل ، مشکلات، جادو ، جبات ، بندشوں ، پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں‘لوگ اپنے مشاہدات ‘ تجربات، عملیات کی پٹاری لاتے ہیں ‘ ایسے راز جو لوگوں نے نسل در نسل غاروں میں چھپا کر رکھے تھے مگر عبقری کی بخل شکن روایت پر عملکرتےہوئے وہ راز پوری دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔ پھر ان آزمودہ تجربات‘مشاہدات‘ کو انسانیت کے لئے اکٹھا کرکے ان کی ایک کتاب بنا دی جاتی ہے اور وہ تجربات و مشاہدات کی پٹاری ایک گلدسی کی صورت میں آپ کے ہاتھ میں ہے۔
میری ہمیشہ سے یہ کوشش ہوتی ہے کہ جومیرے پاس ہوتا ہے وہ آپ کے پاس پہنچ جائے ۔ میں کوئی عامل کامل نہیں ہوں لیکن بس کوشش ہے جو کچھ میرے پاس ہے وہ مرنے سے پہلے آپ تک پہنچ جائے ۔آپ سے بھی یہی درخواست ہے کہ قبر میں جانے سے پہلے اپنا آزمودہ کوئی عمل ۔ کوئی نسخہ ، کوئی ٹوٹکہ۔ کوئی تعویز، ساری امت کی بھلائی کی نیت کر کے عبقری میں بھیجیں تاکہ لاکھوں کا بھلا ہواور آپ اورآپ کی نسلوں کے لئے صدقہ جاریہ بنے۔
کوششی کی گئی ہے کہ اس کتاب میں ایسے عملیات اور وظائف شامل کئے جائیںجو شریعت سے متصادم نہ ہوںـ‘ اگر آ پ کو کہیں کوئی شک و شبہ گزرے تو اطلاع کریں، میں اصلاح کا ہر پل محتاج ہوں۔
خواستگار ِ اخلاص و عمل
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں