ہمارے معاشرے میںدھوم دھام سےہونے والی شادیاں اور اس کے بعد کی بربادیاں! میںنے ہی نہیں آپ نے بھی دیکھی ہوں گی کہ جن شادیوں میں ہروہ رسم اور فیشن اپنایا جاتا ہے جسے شریعت کبھی بھی قبول نہیں کرتی۔ہمارے معاشرے میں زیادہ تر شادیاں ایسی ہوتی ہیں کہ ہم اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کو ناراض کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
میرے پاس بے شمار ایسی شادیوں کے مارے آتے ہیں جنہوںنے اپنی شادیوں کو رنگین بنانے کیلئے لاکھوں نہیں کروڑوں ناچ گانے‘ طوائفوں‘ مہندی مایوں اوردیگر رسموں پر ضائع کردئیے۔آج دردر کے بھکاری اور کھانے کے لقمے کو ترس رہے۔ان کی نسلیں اجڑ چکی ہیں‘ ان کو عامل کہتے ہیں کہ آپ پر کسی نے’’ کتے اور خنزیر کی کھوپڑی کا جادو کردیا‘‘ مگر اصل حقیقت وہ شادی تھی جس میں اللہ اور اس کے حبیبﷺ کو ناراض کیا گیا۔ معاشرے میں شادیوں پربڑھتے ہوئے رسم و رواج کو دیکھتے ہوئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب جو کہ گزشتہ تقریباً دس سال سے ماہنامہ عبقری کو اپنے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے زینت بخشتے ہیں‘ نے قلم اٹھایااور لکھا کہ ایسی شادیاں جن میں سوائے دین کے سب کچھ ہوتا ہے ان شادیوں میں جنات کیا گُل کھلاتے ہیں اور کیسی بربادیاں لاتے ہیں۔اس کتاب کے پہلے حصے میں آپ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی تحریر پڑھیں گے اور دوسرے حصہ میں قارئین کے آزمودہ تجربات جن سے انہیں جادو‘ جنات ‘ بندشوں‘ گھریلو الجھنوں سے نجات ملی وہ تمام شامل کردئیے گئے ہیں۔ یقیناً یہ کتاب آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے رہبر ثابت ہوگی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں