قدیم عملیات کے نایاب دفینے
’’قدیم عملیات کے دفینے‘‘ صرف ایک کتاب نہیں ، بلکہ اکابرین ِامت ، عاملین کاملین کا جمع کردہ وہ قیمتی خزانہ ہے جا بلا شبہ انمول ہیرے موتیوں پر مشتمل ہے۔ اس مجموعہ کتب میں صدیوں پرانی اصل کتابوں کا نہایت احتیاط سے عکس لے کر قارئین کی خدمت میں پیش کر دیا گیا ہے۔کیونکہ ہاتھ سے لکھ گئی کتاب میں ایک تو غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہےاور دوسرااس تحریر میں مصنف کی روحانی توجہات بھی شامل ہوتی ہیںجو مطالعہ کرنے والے قاری کو مسلسل نور عطا کرتی ہیںاور عملیات سے تعلق رکھنے والے حضرات یہ بات بخوبی جانتے ہیںکہ کوئی بھی عمل اس وقت تک سو فیصد موثرنہیں ہو سکتا ‘ جب تک کہ اس کے پیچھے اس کے عامل کی اجازت اور توجہات نہ ہوں۔اگر ان قدیم کتب کو انٹیک کے ماہرین دیکھیں تو اندازہ ہوگ اکہ صدیوں پہلے ہاتھ سے لکھے ہوئے یہ نایا ب صفحات بلا مبالغہ لاکھوں روپے کا سرمایہ ہیںجو صرف مخلوق خدا کے نفع کے لئے درد دل کے ساتھ ہدیہ قارئین کر دئے گئے ہیں۔اس نایا ب مجموعی عملیات میں آپ کو ملے گی (1) شہنشاہ عملیات حضرت خواجہ غوث محمد گوالیاری رحمتہ اللہ علیہ کی مشہور زمانہ کتاب’’جواہر خمسہ‘‘ کی آسان تشریح اور حیران کن اعمال(2)صفوۃ الانام ، حضرت الامام شیخ ابو العباس احمد بونی رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب ’’شمس المعارفــ‘‘۔۔ جس میںانہوں نے مئوکلات پر تسخیر کے اکسیر المجرب صدری راز لکھے ہیں۔جن کی تاثیر صدیوں سے آزمودہ ہے۔(3) جادو کے گھنائونے اثرات کا کاٹنے اور ان کے بھیانک وار کو پلٹنے والےکایا پلٹ وظائف ‘ تعویزات اور نقوش پر مشتمل کتاب’
’گنجینہ اسرار العالمین‘‘۔جس میں عبرانی اور سریانی زبان کے وہ پر تاثیر طلسمات بھی دئے گئے ہیں‘ جن کا عمل ضائع ہو جانا انشاء اللہ ممکن نہیں۔(4) کائنات کے مخفی علوم یعنی علم سیمیا ، علم ریمیا، علم کیمیا، علم لیمیا اور علم تسخیرات کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ایس کتاب، جس کا نام ہی ’’کلید اسرار‘‘ یعنی کائنات کے روحانی بھیدوں کی چابی ہے ۔ اس میں مصنف نے ایےس بیش قیمت عملیات ہدیہ ناظرین کئے ہیں جو عام سے عام بند ے کو عامل کام ل بنانے میں مئوثر ثابت ہو ں گے۔ان کے علاوہ اس مجموعہ عملیات میں علامہ الحاج شیخ محمد تلسمانی المغربی رحمتہ اللہ علیہ کی کتاب ’’شموس الانوار‘‘کا وہ نایا ب نسخہ بھی موجوو ہے جس میں حب کا ایک ایسا عمل درج ہے جو اپنے اندر کن فیکون کی طاقت رکھتا ہے۔بادشاہ ہارون الرشید کو اپنی ایک باندی سے بہت زیادہ عشق تھا ، خدا کی قدر ت کے وہ فوت ہوگئی ،اس کی تجہیزوتکفین کے مراحل کے دوران ہارون الرشید مسلسل آنسو بہاتا رہا ، غسل دینے والی خواتین نے جب دوران غسل اس کا سر دھونا چاہا تو بالوںمیں سے ایک نقش نکلا ۔ان میں سے ایک عورت نے اس نقش کا مقدس کلام سمجھتے ہوئے ادب کے ساتھ سر میں رکھ لیا۔لیکن ادھر اس باندی کے سر میں سے اس نقش کا نکلنا تھا کہ بادشاہ کے دل سے ا سکی محبت بھی نکل گئی،اور جس کے سر میں وہ نقش گیابادشاہ کے دل میں اس خاتون کی جانب لگائو پیدا ہوگیا۔چنانچہ اس نے کہا : ذرا غسل سے فارغ ہو کر مجھ سے ملنا۔۔۔۔۔لہذا وہ بھی ہارون الرشید کی چہیتی بن گئی ۔عقل مند کے لئے اشارہ کافی ہوتا ہےاوراہل لوگ اپنے مقصد تک پہنچ کر ہی دم لیتے ہیں۔لہذاکتاب میں نقش درج ہے ‘خود تلاش کیجئے اور ہر جائز مقصد کے لئے استعمال کیجئے۔۔۔ایک ضروری التماس ہے اس کتاب سے آپ کو جو بھی مشاہدات اور فوائد حاصل ہوں ہمیں ضرور لکھ کر بھیجئے گا ۔ہم اس کو عبقری میں چھاپیں گے مخلوق کو فائدہ ہو گا اور آپ کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے گا۔
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں