جادو ایک حقیقت ہے زمانہ قدیم کی کتب اور واقعات میں جادو کا ذکر عام ملتا ہے۔ حضرت موسی علیہ الصلوٰۃ السلام کا فرعون کے محل میں جادوگروں کے ساتھ مقابلے ک واقعہ قرآن مجید میں تفصیل کے ساتھ بیان ہے۔ نبی کریم ﷺ پر جادو کے متعلق احادیث کی تفاسیر میں موجود ہیں۔
جس دور میں انسان دین سے دوری اختیار کرتا ہے تو اس دور میں جادو اپنے عروج پر ہوتا ہے ۔ آج اگر ہم اپنے معاشرے میں نظر دوڑائیں تو ہمیں جادوگروں کے پرکشش اشتہار ہر دیوار‘اخبار‘ہر رسالے میں بے شمار ملتے ہیں جن کے خوبصورت جال میں پھنس کر نہ جانے کتنے اجڑ گئے اور کتنے اجڑ رہے ہیں۔ دورجدیدکے انسان کے ذہن میں یہ سوال اکثر اٹھتا ہے کہ آخر جادو ہے کیا؟کیسے ہوتا ہے؟اور اس سے چھٹکارے کی تدابیر کیا ہیں؟
ماہنامہ عبقری کے بخل شکن قارئین مخلوق خدا کی بھالئی میں جادو جیسے ناسور سے نجات دلانے کے لئے گزشتہ 12 سال سے درج بالا سوالات کے جوابات دے رہے ہیں‘ قارئین نے اپنے نسل در نسل تجربات و مشاہدات انسانیت کی بھلائی کے لئے ماہنامہ عبقری کو ہدیہ کئے اور ادارہ عبقری نے وہ تما م ’’جادوکے توڑ‘‘ ماہنامہ عبقری کے ذریعے دکھی انسانیت کے ہاتھ میں پہنچا دئیے۔
وہ تما م سچے اورآزمودہ تجربات ومشاہدات کا سمندر ایک کتابی شکل میں آپ کے ہاتھ میں ہے ۔ آئیے! اس کتاب کا مطالعہ کریںاور پانی نسلوں کو جادو جنات اور شیاطین سے ہمیشہ کے لئے بچالیں۔ آپ کو اس کتاب سے جو بھی نفع ملے وہ ماہنامہ عبقری کو ضرور لکھیں۔ آپ کا لکھا ہوا ایک لفظ کسی کو جادو،جنات ‘شیاطیں سے نجات اور خوشیوں کی دولت دلا سکتا ہے۔
خواستگار ِ اخلاص و عمل
بندہ حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں