شیخ الوظائف کےا ٓنسو اور فریادیں
روزانہ بے شمار دکھی مجھے ملنے آتے ہیں‘لاتعداد ڈاک میں اپنے دکھ لکھ کر مجھے بھیجتے ہیں۔ ہر خط دکھی پریشان کن‘ آنسوؤں سے لبریز‘ سسکیوں اور آہوں کی حیرت انگیز صدائیں‘ میں اکثر کہا بھی کرتا ہوں کہ میرے پاس تو سارے دکھی ہی آتے ہیں ‘ سکھی بندے کا میرے پاس کیا کام؟لوگوں کی فریادیں‘ آہیں‘ سسکتی‘ سلگتی خواہشات‘ زندگی کی الجھنیں پڑھ اور سن کرراتوں کی نیند اڑ چکی ہے۔لوگ تو مجھے اپنی فریادیں سنا کر اور رو کر چلے جاتے ہیں مگر میں اپنا حال اور فریادیں کس کو سناؤں؟
پھر وہ بیتی زندگی کی سچی کہانیاں‘فریادیں ان کاحال اور حل ماہنامہ عبقری میں ’’حال دل‘‘ کے نام سے لکھتا ہوں۔الحمدللہ!میرے قلم سے نکلے یہ چند مضمون بے شمار کو فائدہ دے گئے اور دے رہے ہیں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں جس حال میں رکھے اس میں شکر کی توفیق عطا فرمائے۔آمین! قارئین! آپ نے میری ان فریادوں میں کوئی وظیفہ یا ٹوٹکہ آزمایا اور آپ کو فائدہ ہوا تو مجھے ضرور لکھئے گا۔آپ کا لکھا ایک لفظ بے شمار فریادیوں کا مداوا اور آنسوؤں سے لبریز مخلوق کیلئے خوشیوں کا پیغام لائے گا۔ ان شاء اللہ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں