عینک توڑ فارمولے
جیسے جیسے انسان فطرت ہےسے دور ہوا ور دور جدید کی چکا چوند نے اسے اپنی طرف متوجہ کیا ویسے ہی ان گنت مسائل با ہنیں پھیلائے انسان کا استقبال کر رہے ہیں۔ سائنس کی ترقی نے انسان کی آنکھیں چندھیا دی ہیں۔ہر وقت موبائل ‘ٹی وی‘تیز روشنی کے استعما ل نے آنکھوں کو پہلے تھکایا اور پھر بیمار کیا اور پھر بے نور کیا۔
نظر کے مسائل پہلے صرف بڑوں میں دیکھنے اور سننے کوملتے تھے ‘ مگر جیسے جیسے ہم نے اپنے بڑوں کےبتائے اعمال، غذائیں ، اور نسخہ جات کو چھوڑا ویسے ویسے یہ مسئلہ ہر عمر میں زور پکڑ رہا ہے۔
الحمد اللہ ! عبقری قارئین سالہا سال سے اپنے آزمودہ تجربات و مشاہدات لاکھوں قارئین کے لئے لکھتے ہیں، پھر یہ تجربات لاکھوں قارئین آزماتے ہیں اور اس طرح آزمودہ در آزمودہ ہوتے یہ راز عبقری کو باربار موصول ہوتے ہیں۔ بے نور آنکھوں کو پر نور بنانے کے یہ تمام اعمال، ٹوٹکے اور نسخہ جات سالہا سال سے آزمودہ ہیں۔ عبقری میں چھپے ان تما م نسخہ جات کو اکٹھا کر کے ’’عینک توڑ فارمولے‘‘ کی شکل میں آپ کے ہاتھ میں تھما دیا گیا ہے۔پڑھئیے !غور کیجیئے! اور خود بھی روشن آنکھیں، روشن زندگی پائیںاور اپنے پیاروں اور نسلوں کو عینک اور آنکھوں کے مسائل سے بچائیں۔ قارئین! اس کتاب میں چھپے کسی روحانی عمل یا ٹوٹکے سے آپ کو فائدہ پہنچا تو تفصیل سے لکھ کردفتر ماہنامہ عبقری کے پتہ پر ضرور ارسال کیجئے۔ لاکھوں کا بھلاآپ کا صدقہ جاریہ۔۔۔
حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں