(والدین اور طالب علم خاص طور پر اس کتا ب کو پڑھیں ):دنیا میں جتنے بھی لو گ باکما ل بے مثال بنے ہیں ۔ ان کی خاص وجہ لا زوال حافظہ اور بہترین یا داشت ہے۔ اس ورثے کے حصول کے لیے لو گو ں نے کیا کیا جتن کیے کیسے کیسے اسباب اختیار کیے کس کس دروازے کی ٹھوکریں کھا ئیں حتٰی کہ اگر کسی کے پاس حافظے کا کوئی گر‘ نسخہ یا راز ہواتو مہینو ں کا سفر کرکے اس کی چوکھٹ کے سوالی ہوئے لیکن اکثر بے مراد واپس ہوئے کیونکہ جو کوئی راز جانتا ہے وہ یہ راز اپنی قبر تک لے جاتاہے ۔ ایسے دور میں چند ایسے لو گ بھی ہیں جن کے اندر مخلو ق خدا کی خدمت کا جذبہ اور تڑپ ہے وہ اپنا جینا مرنا مخلو ق کی خدمت کے جذبے کو لیکر چلتے ہیں ۔ یہ کتا ب اس خدمت کے جذبے کا نام ہے کہ آپ اپنی یاداشت حافظے کو کس طر ح بہتر بنائیں کتا ب کیا ہے ایک تحفہ جو گھر کے ہر فرد اور عمر کے ہر شخص کی ضرورت ہے٭ کتا ب میں دماغ کے اندر حافظے کی وجہ اسکے اسباب پھر اسکی علا مات حتی کہ اسکا شافی علا ج دیا گیا ہے ۔٭ کند ذہنی نالا ئقی یابیماری ایک نہایت آسان لیکن تحقیقی مضمون جو آپ کو اور آپ کی اولا د کو اس قابل بنا سکتا ہے کہ وہ اعلیٰ نمبروں اور اعلیٰ پو زیشن لیں حتی کہ اس ایک مضمو ن کو پڑھ کر شاید آپ کو پھر کسی کی مدد کی ضرورت نہ رہے ٭ ٹین ایج کے مسائل کے لیے نہایت حیرت انگیز اور آزمو دہ طریقے نادر انداز اور بہترین نسخے جس کو پڑھ کر طلباء اور والدین ترقی کے درجا ت نہایت آسانی سے طے کر سکیں گے ٭ اس کتا ب میں عنوان ہے اپنے آپ میں گم رہنے والے بچے پلیز یہ مضمو ن ضرور پڑھیں ٭ کیا آپ بھول جا تے ہیں یہ مضمون پڑھ کر آپ پہلو بدلے بغیر نہ رہ سکیں گے اور عش عش کر اٹھیں کہ واقعی کتا ب اس قابل ہے کہ گفٹ کی جائے٭ حافظے کے اسرار یہ ایک عنوان ہے اسکی تشریح پڑھ کر آپ خود یا پھر اپنی نسلو ں کو کند ذہنی اور ناکامی سے بچا سکتے ہیں ٭ انوکھی بات یہ ہے سو کے قریب معا لجین کے ذاتی سینے کے راز اور آزمودہ تجربات اور نسخہ جا ت جو بنا نے میں نہایت آسان اور ارزاں اور رزلٹ میں فوری اثر ۔ آئیے اس کتا ب کو پڑھیں اور دعا دیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں