اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام شب قدر، جمعۃ الوداع ماہ رمضان المبارک 1368ھ بمطابق 14 اگست 1947ء کوعمل میں آیا۔ ظہور پاکستان کا یہ عظیم واقعہ جمعۃ الوداع‘ ماہ رمضان المبارک اور شب قدر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، محض اتفاق نہیں ہے بلکہ خالق و مالک کائنات کی اس عظیم حکمت عملی کا حصہ ہے جس سے رمضان، قرآن اور پاکستان کی نسبت و تعلق کا پتہ چلتا ہے۔ یہ شب عبادت، پاکستان کی سعادت پر اور یوم جمعۃ الوداع اس مملکت خداداد کی عظمت پر دلالت کرتی ہے۔ رمضان اور قرآن‘ استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں۔
پاکستان دنیا کی پہلی سلطنت ہے جس کا قیام کلمہ کے نام پر عمل میں آیا اور اس اسلامی مملکت کی حفاظت کیلئے اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو پاک فوج جیسی عظیم فوج عطا فرمائی۔ اس فوج نے بالکل تھوڑی سی تعداد کے ساتھ جنگوں میں ایسے ایسے کارنامے سرانجام دئیے کہ غزوہ بدر کی یاد تازہ ہوگئی۔
1947ء سے لے کر آج 2018ء تک پاک فوج کے ہر سپاہی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد شامل حال رہی‘اس کا ثبوت ہمارے پاک فوج کےجوانوں اور ان کے رشتہ دارو اہل عیال کی وہ تحریریں ہیں جو انہوں نے ماہنامہ عبقری کی زینت بنانے کیلئے ادارہ عبقری کو بھیجیں اور وہ تحریریں عبقری میں شائع بھی ہوئیں اور اب بھی ہر ماہ شائع ہوتی ہیں۔پاک فوج کے شہداء کو ملنے والے خدائی انعام واکرام کی آنکھوں دیکھی سچی جھلک ان تحریروں میںملے گی‘ غازی جوان خدائی مدد کے خودگواہ ہیں اور تو اور 65ء کی جنگ میں ہندو سپاہی بھی ان دیکھی مدد کے گواہ ہیں۔
آئیے! پاک فوج کی روحانی عظمتوں کو جانتے ہیں اور ایسی عظیم فوج عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرا دا کرتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں