مشاہیر کی آپ بیتیاں
بقول زندگیوں کے تجربات و مشاہدات نئی نسلوں کے لئے اتنا ضروری ہے جتنا ایک ویران اور کھنڈرزمین کے لئے بارش۔
انسان تمام زندگی تجربات کی بھٹی میں جلتے جلتے کندن ہوجاتا ہے۔حتٰی کہ جب وہ تجربات کو پالیتا ہے ، اس وقت موت کے منہ چلا جاتا ہےلیکن بعض مستقبل بین لوگ ایسے ہوتے ہیںجو اپنے تجربات اور مشاہدات کو قلم اور ورق کے ذریعے محفوظ کرکے عالم کے لئے سبق کے طور پر چھوڑ جاتے ہیں۔
زیر نظر کتاب دراصل ایسے لوگوں کی آپ بیتیوں اور تجربات کی تلخیصاور انتخاب ہےجو انہوں نے عالم کے لئے چھوڑے ۔ میں نے ان تجرباتی کتب میں سے قارئین کے استفادہ کے لئے ایسے واقعات اور مشاہدات چن دئیے ہیںجو ایک سبق بھی ہیںاور داستان بھی۔
مجھے امید ہے کہ عالمی شخصیات کی یہ کہانیاں آپ کے لئے نشانِ راہ بن کر کامیابی کا زینہ بنیں گی۔
زندگی کی منازل کے لئے یہ کتاب چراغ راہ بن سکتی ہے،
تجربات کے حصول کے لئے یہ کتاب اصول راہ بن سکتی ہے،
بیتے واقعات کے عروجوزاول کی داستانیں اپنے اندر لئیے ہوئے ہیںیہ کتاب عبرت کا سامان بن سکتی ہے، آئیے اس کتاب کے حرف حرف کو منزل کےلئے عندلیب کا ذریعہ سمجھیں۔
حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی عفی اللہ عنہً
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں