Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اہل حدیث میں تصوف کی قدر دانی

’’نامِ تصوف‘‘ نہ چبھتا ہے ‘نہ اچھوتا اور نہ ہی نیا بلکہ ہر دور میں معتبر‘ معزز اور قابل احترام رہا۔جب سے میں نے اہل حدیث تصوف پر کام شروع کیا‘ اہل حدیث دوستوں اور مخلصین نے میرا بھرپور ساتھ دیا‘ جس پر مجھے حیرت بھی ہوئی کیونکہ مجھے احساس نہیں تھا کہ اہل حدیث مخلصین اور محبین میرا اتنا ساتھ دیں گے۔ ان میں خاص طور پر قابلِ ذکر وہ اہل حدیث حضرات ہیں جن کا اس فقیر کے ساتھ تعلق بیعت و ارادت ہے ‘انہوں نے میرے مشن کو اپنا مشن سمجھااور کَٹراہل حدیث ہونے کے باوجود اسلاف اہل حدیث یعنی جن کی وجہ سے ہم سلفی (اسلاف) کہلواتے ہیں‘ کے تصوف کو اجاگر کرنے میں میرے شانہ بشانہ کام کیا‘میری ہدایات کےمطابق بھاگ دوڑ‘محنت‘ ملاقاتیں‘ ایک ایک فرد کے متن کو قلم سے کاغذ پر منتقل کرنا ان کا مشن ہے۔ دوسرے لفظوں میں میری اہل حدیث کاوش میں میرے ساتھ دینے والے دو نمایاں حضرات ہیں جن میں ایک مولانا سید محمد عادل شیراز بن سید کبیرالدین  (المتوفی تسبیح خانہ لاہور) اور دوسرے بہت ہی زیادہ پیارے‘ عزیزی ڈاکٹر محمد عثمان سلفی‘ جنہوں نے دن رات خلوص دل سے کوشش اور محنت میں مجھے تنہا نہیں چھوڑا‘ میں اِن دونوں حضرات کا مشکور ہوں اور اس کتاب کیلئے میں خاص طور پر ڈاکٹر محمدعثمان سلفی کا بہت زیادہ مشکور ہوں اور دل سے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اسلاف کے سچے تصوف کو مزید پھیلانے میں میرا ساتھی بنائے۔ جس طرح ہم دنیا میں اکٹھے ہیں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ ہمیں جنت میں بھی اسی طرح اکٹھا کردے۔ آمین ثم آمین! 



مزید کتب