دور جدید کے معاشرے میں اور گھریلو معاملات میں جو بے سکونی ہے‘ وہ محتاج بیاں نہیں بہت کم گھرانے ایسے ہیں جو اپنی خانگی زندگی سے مطمئن ہوں گے‘ اب تو یہ حالات عام دیکھنے میں آتے ہیں کہ بیوی کو خاوند سے شکایات کے انبار ہیں اور خاوند کو بیوی سے‘ گھروں میں لڑائی جھگڑے‘ بے سکونی‘ شک‘ بے برکتی‘ بے توجہی عام سی بات ہے ۔ یہ چیزیںبڑھتے بڑھتے زندگی کاحصہ بن چکی ہیںاور نسل درنسل گھریلو زندگی کو جہنم کا گڑھا بنارہی ہیں۔ آخر ان کا حل ہےکیا ؟ کیاآج بھی ایسے گھرانے ہیں جو اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہیں؟جی ہاں! آج بھی ایسے گھرانے ہیں جن کے پاس آزمودہ وظائف اور بڑوں کے تجربات ہیں‘ جن پر عمل کرکے ان کی خاندانی زندگی پرسکون اور خوشگوار انداز میں گزررہی ہے۔عبقری میں گزشتہ گیارہ سال سے نسل در نسل آزمودہ وظائف اور بڑوں کے آزمودہ تجربات لوگ تحریروں کی شکل میں بھیج رہےہیں‘ جن پر عمل کرنے سے آج بے شمارگھرانے اپنی گھریلوالجھنوں اور ازدواجی بے سکونی سے چھٹکارا پاکرمطمئن زندگی بسر کررہے ہیں۔ اس کتاب میں ان تمام پھولوں کو چن کر ایک گلدستہ آپ کی خدمت میں پیش کردیا ہے۔ یقیناً یہ کتاب گھر میں ابدی سکون اور آپس میں اشدمحبت کا باعث بنے گی۔ آپ کو اس کتاب کے مطالعہ کے بعد جو بھی فائدہ ہو عبقری کو ضرور لکھیے گا آپ کا لکھا گیا ایک ایک لفظ لاکھوں کی زندگی سنوار سکتا ہے اور آپ کیلئے قیامت تک کا صدقہ جاریہ!۔ (ان شاء اللہ )۔ آئیے! اس کتاب کی چند ہیڈنگز ملاحظہ فرمائیے!
میاں بیوی کی ناراضگی ختم اور محبت بڑھانے کا عمل
گھر داری اور ملازمت دونوں میں توازن قائم رکھیے
جنسی مسائل اور الجھی ازدواجی زندگی
ازدواجی زندگی کو بے مثال بنانے کے سنہرے راز
میاں بیوی میں پیار محبت بڑھانے کے چند طریقے
خاوند کی جھونپڑی باعث عزت ہے
بہترین بیوی بننے کے گر
بیوی! آپ سے کیا چاہتی ہے ؟
میاں بیوی تعلقات کے رازوں میں
ازدواجی وہم جو زندگی تباہ کر سکتے ہیں !
کامیاب بیوی بننا ناممکن نہیں
خوشگوار ازدواجی زندگی آپ کے بس میں
خاتون! آپ پر بہت کچھ منحصر ہے…!!!
ذہنی دباؤ ، موٹاپا اور ازدواجی زندگی
مرد عورت کی خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز
غافل شوہروں کے لیے ایک خاتون کا خط
خود کو ملکہ اور شوہر کو بادشاہ بنانے کےگُر
پر مسرت ازدواجی تعلقات‘ یہ گر اپنا لیں تو آپ کی ہو جائے
میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کا آسان نسخہ
زوجین میںناراضگی ختم کرنے کا عمل
شوہر کے دل میں میری محبت جاگ اٹھی!
اس عمل سے اجڑے گھروں کو بستے دیکھا
رشتہ دار ‘ بیوی یا اولاد تنگ کرے
شوہر حرام کماتا ہوں تو۔۔۔
خاوند ہمیشہ وفادار اور مہربان رہے
مٹھائی کھلاؤ اور کمال دیکھو
شوہر کے بے جا ظلم اور مار پیٹ کا خاتمہ
طلاق ہوتے ہوتے رہ گئی
شب عروسی کا عمل
خاوند آپ کا بہترین دوست! آزمودہ عمل
سلگتا بلکتا اجڑتا گھر ایک آسان عمل سے آباد
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں