مراقبے کے کرشمات
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے رو حانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین
کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے ۔ سوتے وقت اگر باوضواور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یَاوَاسِعُ جَلَّ جَلَا لَہ کاورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں ۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہو ں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ’’ آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہوکر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کررہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصد اس پریشانی سے نکل گیا /گئی ہوں ‘‘ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آجائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہوگی لیکن بعد میںآپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیر زدہ کردے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربت ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔چند صفحات کا ملاحظہ فرمائیں۔
٭مر اقبہ سے آئی مصیبت ٹل گئی ٭ اس کو پار کرلو تو تم محفوظ ہو٭ شوہر کی کاروباری پریشانیا ں ختم ٭بے شک مراقبہ ہر مسئلہ کا حل ہے٭ رزق میں برکت اور بیماریاں ختم ٭ ڈیپریشن کی لاعلاج مریضہ مراقبہ سے ٹھیک٭ مراقبہ نے نیند کی گولیا ں چھڑوادیں ۔
قیمت صرف 300 روپے علاوہ ڈاک خرچ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں