اسلام نے والدین کے بارے میں جو مقام دیا ہے اس کی نظر باقی ادیان میں نہیں ملتی فرمایا کہ پیار و محبت سے دیکھنے والا حج و عمرہ کا مقبول ثواب حاصل کر لیتا ہے۔ اس صاحب مقام کا مقام اللہ تعالیٰ کے ہاں کیا ہو گا کبھی ہم نے سوچا افسوس اس بات پر کہ دور جدید میں اولاد کس طرح بوڑھے باپ کو ڈانٹ دیتی ہے بسا اوقات تو گھروں سے بھی نکال دیتی ہے میرے پاس بہت مشاہدات ہیں کہ مجھے میری اولاد نے گھر سے نکال دیا ہے ایسی درد ناک واقعات کو سننے کی طاقت نہ لکھنے کی جسارت لیکن قارئین کے سامنے اس پاک ہستی کا مقام و مرتبہ ایسے طریقے بیان کیے گئے ہیں جس کے مطالعہ سے انسان کو کافی حد تک احساس ہو جاتا ہے ہم نے غلطی سے ایک بہت بڑی نعمت سے محروم ہو گئے اصل چیز ہی احساس ہے جب احساس پیدا ہو گیا تو سمجھئے کام بن گیا۔ ترقی پذیر ممالک کا تذکرہ ہو گا واقعات کی صورت میں کہ یہاں پر بوڑھوں کی کیا اہمیت ہے اور کئی واقعات بھی ذکر کیے تاکہ پتہ چل سکے۔
جدید دور نے ہم کو کیا دیا جدید سائنس کے نام پر ذہنی اور نفسیاتی امراض کا ہر عمر کے فرد پر اثر بڑھتا ہے لیکن بڑھاپے پر کچھ زیادہ ہی اثر کرتے ہیں پہلے ایک انسان کماتا تھا سب کھاتے تھے اب سارے کماتے ہیں لیکن پوری نہیں ہوتی اب دیکھنا اللہ تعالیٰ نے ہمارے گھروں سے کون سی چیز اٹھا لی ہیں جس کی وجہ سے کمائی میں برکت نہیں رہی تفصیل کے ساتھ کتاب میں پڑھیں زندگی بڑی بامقصد زندگی ہے اور اگر اس کو کسی سے پیار نہیں ملتا اور ایک فرد واحد کے دل میں بھی اس کے لیے جگہ ملتی اور نہ اس کو کوئی وقت اور عزت کی جھلک نظر آتی ہے تو اس کم نصیب انسان کے اندر ایک ایسا خلاء پیدا ہو جاتا ہے جس میں محض پراگندہ جذبات تمنائیں، حسرتیں، تنہائی اور ویرانی اور انجام کار سماجی بغاوت کے جذبات میں گھرا رہتا ہے۔ یہ لوگ اکثر دانشور، لیڈر سیاست دان، سائنس دان یا وزیراعظم یہ سارے اس جذبات کے حامل ہوتے ایسے کیوں ہو جاتے ہیں جواب کیا ہے کہ یہ محبت کے ٹھکرائے ہوئے ہوتے ہیں اس حالت میں ان بے چاروں کے ساتھ کیا سلوک کیا اور ان کو کیا کرنا چاہیے کیسے تبدیلی لائیں تو پوری پوری تفصیل کے ساتھ مکمل اعتماد کے ساتھ مطالعہ کریں اور خوشحالی کی زندگی گزارئیے ان میں بہت دفعہ والدین کے ساتھ حسن سلوک کا ذکر آیا ہے اس کو مکمل تفصیل کے ساتھ پڑھیں کتاب میں اللہ پاک نے ان کو کیا مقام عطا فرمایا ہے حدیث کی روشنی میں سرکار مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اس آدمی کی ناک غبار آلود ہو جائے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے سوال کیا وہ کون ہے تو فرمایا جس نے اپنے ماں باپ کو بڑھاپے میں پایا اور ان کی خدمت کر کے جنت کا حق دار نہ بن گیا۔
والدین کے ساتھ حسن سلوک کی بے شمار احادیث جن سے ہیں سبق ملتا ہے کہ والدین کا کیا مقام ہے اور ہمارے اندر احساس پیدا ہوتا ہے کہ ان میں اللہ تعالیٰ نے کیا راز چھپایا ہوا ہے پوری تفصیل کے ساتھ کتاب میں پڑھیں وہ باپ جس کا چہرہ بدر کامل کی طرح چمک رہا ہو گا۔ ایسا کون سا عمل ہے جس کی وجہ سے قیامت کے دن باقی سارے لوگ پریشان ہونگے یہ والدین کے چہرے چاند کی طرح چمک ایسے ہونگے دیکھیں کتاب میں جب کوئی شخص اللہ کو خوش کرنے کیلئے اور آخرت میں اجر پانے کیلئے اپنے اہل و عیال پر خرچ کرتا ہے تو اس کا خرچ کرنا اللہ تعالیٰ کی نظر میں صدقہ قرارپاتا ہے۔ بشرطیکہ کمائی حلال نہ کہ حرام ورنہ نقصان ہو گا۔ اولاد کے ساتھ حسن سلوک کے ساتھ پیش آئے۔ بات بات پر غصہ کرنا ڈانٹنا، جھڑکنا، برا بھلا کہنا، نالائق ان کے نادانیوں اور شرارتوں سے تنگ آ کر نفرت اور بیزاری کا اظہار کرنا اور سخت مہم کے الفاظ کا استعمال کرنا یہ صحیح نہیں بلکہ کیا کرنا چاہیے تفصیل کے ساتھ دیکھیں کتاب میں۔
سب سے پہلے بچے کو کیا سکھایا جائے۔ سرکار مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے ضرور دیکھیں قرآن و حدیث کے مطابق مکمل تفصیل کے ساتھ تربیت کیلئے تعاون حاصل کریں کتاب سے ایمان دل میں رچ بس جانے کی دعا اور ایمان بنانے کے طریقے اولاد کو بوسہ دینے کے فضائل، ساتھ یہ بھی دیکھیں سرکار مدنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی اولاد سے کیسے محبت کرتے تھے وہ پڑھ کر اپنی زندگی میں تبدیلی پیدا کریں۔
ایک بات کہنی زیادہ اہم ہے کہ کبھی بھی والدین اولاد کے سامنے کسی کی غیبت نہ کریں کسی کی برائی نہ کریں اور اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ کبھی بھی اولاد میں سے ایک کی اگر غلطی ہو تو ایک کو ڈانٹئے سب کو نہ ڈانٹئے ورنہ اس کے نتائج بہت برے ہونگے۔ اسی قسم کی غلطیاں کتاب میں مذکور ہیں ضرور دیکھیں اور اپنی اصلاح فرمائیں ہو سکتا ہے آپ اولاد کو پیار کی ایک حد ہونی چاہیے اور بچے کیا کہہ کر پکارا جائے اور اگر اولاد نہ مانے تو والدین کو کرنا چاہیے یہ سب کو جس کی آپ کو اشد ضرورت ہے دیکھیں کتاب میں۔ بچوں کی تربیت کے بارے کبھی مایوس نہ ہو۔ آپ کے سامنے جدید سائنس میں باپ کا تقدس کے تذکرے میں ایک مسلمان خاتون کینیڈا اپنے بیٹے کے پاس گئی وہاں پر لاوارث بوڑھوں سے ملاقاتیں ہوئیں اور جو تاثرات قلم بند کئے وہ بڑے ہی درد ناک ہیں اولڈ پر مزبے رحمانہ روش سے تنگ کرتے ہیں ان کی تفصیل دیکھیں کتاب میں ساتھ یہی خطرناک شیطانی عادت جو کہ وہاں کے بوڑھے سرانجام دیتے ہیں ساتھ ہی اور بہت کچھ تفصیل جو آپ کو حیران کر دینے والی صرف ایک دفعہ پڑھنے کیلئے دیکھیں کتاب میں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں