آج کے اس پر فتن دور میں ہر شخص پریشان ہے اور سکون کی تلاش میں سرگرداں ہے‘ کوئی ایسا نہیں جو مطمئن ہو‘ امیر ہویا غریب‘ مرد ہو یا عورت ہر کوئی پریشان ہے‘ کسی کو مفلسی تنگ کئے ہوئے ہے تو کوئی جادو جنات کا مارا ہوا ہے‘ کوئی بے اولادی کا روگ پالے ہوئے تو کوئی اولاد کی نافرمانی سے ستایا ہوا ‘ کسی کو جسمانی بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے تو کوئی روحانی بیماریوں سے پریشان ہے ۔ ماہنامہ عبقری میں جب اعلان چھپا کے لوگ اپنا رمضان تسبیح خانہ میں آکر گزاریں ‘پوری دنیا سے جو حق در جوق افراد نے تسبیح خانہ میں آکر رمضان گزارا‘ تسبیح خانہ میں جو بھی آیا ‘ رمضان کا ہر لمحہ بھر پور نبوی ﷺ اعمال کرنے میں گزارا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنی جھولیاں بھرکے اور اپنی مرادیں پاکر گیا۔ اسی طرح ’’ عبقری کا روحانی اجتماع‘‘ میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔یہاں جو بھی آیا اپنی مراد پاکرگیا ۔اس بات کا ادراک ہمیں لوگوں کے بے شمار ملنے والے خطوط سے ہوا ۔ یہ خطوط وقتاً فوقتاً ماہنامہ عبقری میں بھی چھاپے گئے۔ قارئین کے اصرار پر ان تمام خطوط کو کتاب کی شکل دے دی گئی ہے ۔ میری طرف سے یہ کتاب تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے والوں اور عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔ اللہ قبول فرمائے اور میں تسبیح خانہ کی قدر نصیب کرے۔ آمین!چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭عادات سے بد نجات٭اب تو ہر چیز مل جاتی ہے٭اللہ تعالیٰ نے تسبیح خانہ میں آنے والوں کو معاف کردیا٭ساری ٹینشن ختم سکون ہی سکون٭بگرے ہوئے حالات سنور گئے۔۔۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں