انسان بہت زیادہ کمزور ہے اسے ہرپل سہارے کی ضرورت ہے، اسے ہر پل آسرے کی ضرورت ہے ، کمزور جو ہوا…ایک وقت آتا ہے کہ سارے سہارے ختم ہوجاتے ہیں پھر آسمان کی طرف نظر اٹھاتا ہے کہتا ہے یااللہ! تیری مدد ہوگی تو میرا کام بنے گا۔ تسبیح خانہ کی خود ابتداء ہی وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں سے لوگوں کی انتہا شروع ہوتی ہے۔ لوگوں کی انتہا کہاں سے شروع ہوتی ہے،جب سارے سہارے سارے آسرے، سارے بھروسے ٹوٹ جاتے ہیں۔ لوگوں کی انتہا اور تسبیح خانہ کی ابتداء وہیں سے شروع ہوتی ہے اور اللہ کے فضل سے تسبیح خانہ لوگوں کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اعمال سے پلنے، بننے اور بچنے کا یقین کہ ہم پلیں گے اعمال سے، ہمارے کام بنیں گے اعمال سے، دنیا و آخرت کے غموں سے اگر بچیں گے تو اعمال سے۔ ۔۔زیر ِنظر کتاب ایسے ہی لوگوں کے تجربات و مشاہدات پر مبنی ہے جنہوں نے تسبیح خانہ اور یہاں سے ملنے والے اعمال سے نہ صرف اپنے اللہ کو پایا بلکہ اعمال کی برکت سے اپنی مشکلات، پریشانیاں ، گھریلو جھگڑوں اور بیماریوں سے نجات پائی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اعمال سے پلنے ، اعمال سے بننے اور اعمال سے بچنے کا یقین عطا فرمائے ۔ ۔۔۔آمین ثم آمین ! چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔۔۔٭اسم محمد ﷺ کے کمالات ٭شدید سر درد ختم ہوگیا٭ عرصے سے اٹکا ہوا کام حل ہوگیا٭ کسی بھی چیز کی چوری سے حفاظت٭بہت کچھ ملا اور مزید مل رہا ہے٭ایک ہفتہ میں روز گار مل گیا٭
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں