اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کے دل میں اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کے لیے محبت نہیں حقیقت میں اسے نبی کریم ﷺ سے بھی محبت نہیں۔ ماہنامہ عبقری میں ’’مناقب اہل بیت اطہارؓ‘‘ کے نام سے ایک کالم مسلسل شائع ہو رہا ہے۔جس میں اہل بیت اطہاررضی اللہ عنہم کی شان احادیث کی روشنی میں بیان کی جاتی ہے۔ اس کتاب میں وہ تمام قیمتی مواد ایک جگہ اکٹھا کردیا گیا ہے تاکہ ہمارے دلوں میں اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کی محبت کبھی کم نہ ہو۔
اللہ ہمیں تمام اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم سے محبت رکھنے اور ان کا دل سےاحترام کرنے اور ان کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائےکیونکہ اگر اہل بیت کی محبت دل میں نہیں تو پھر جان لو کہ پلے کچھ نہیں۔ چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔۔۔٭مخلوق میں سب سے پیار٭کائنات کے سب سے زیادہ سچے ٭ان سے محبت کر اور ان سے محبت کرنے والوںسے محبت کر ٭علی ؓ سےمحبت رکھنے والے٭ذکر کرنا بھی عبادت۔۔۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں