اللہ جل شانہ، نے اس بندے کو بہت پسند کیا ہے جو اللہ جل شانہ کی محبت میں مخلوق کو نفع کا منصب اٹھائے ‘ مخلوق سے اس بندے کو فائدہ ہوا اللہ اس بندے کو بہت پسند فرماتا ہے ۔ میری ‘ آپ کی ذات مخلوق کیلئے فائدے مند ہو! یہ کیسے ہوگی ؟ میری اور آپ کی ذات مخلوق کیلئے ایسے فائدہ مند ہوگی کہ ان کی اگر کوئی پریشانی ہے ‘ کوئی مشکل ہو ‘ کوئی دکھ ہے ‘ کوئی الجھن ہے ‘ ان کو ایسی را ہوں پر لگادیں گے‘ان کے مسائل حل ہوں‘ ان کی مشکلیں دور ہوں‘ ان کی پریشانیاں دور ہوں ان کو ایسی منزل دےدیں ‘ ان کو ایساراستہ دے دیں سب سے بہترین راستہ اعمال کا راستہ ہے ‘ اللہ سے مانگنے کا راستہ ہو اور اللہ سے منوانے کا راستہ ہے یہ راستہ اللہ اگر آپ کواور مجھ کو دے دے تو اس راستہ سے انسان کو جو ملتا ہے وہ کسی اور راستہ سے نہیں ملتا ‘برکتوں کے دروازے عرشی وظائف سے کھلتے ہیں ‘ پوری دنیا میں ان عرشی وظائف کی آواز لگی ‘مخلوق نے ان عرشی وظائف سے کیا پایا‘ آپ نے بھی کیا اور پایا۔پھر مخلوق خدا نے ڈھیروں خطوط اور ہر جمعرات کو تسبیح خانہ لاہور میں درس روحانیت وا من کے بعد ہونے والے مجالس مجذوبی میں اس کے فوائد بتائے۔ جب یہ فوائد اکٹھےکیے گئے تو ’’عرشی وظائف کے آزمودہ زمینی نتائج ‘‘ کے نام ایک کتاب معرض وجود میں آگئی ۔قارئین!اگر آپ بھی کتاب سے کچھ فیض پائیں تو ہمیں بذریعہ خط،فیس بک یا ای میل کے ذریعے ضرور بتائیں ۔اللہ ہم سب کو مخلوق خدا کیلئے خیریں ،آسانیاں پھیلانے والا بنائے ،مخلوق خدا کیلئے برکتو ں کا نظام پھیلانے والا بنائے‘اعمال کو نفع خود بھی اوردوسروں کو بھی بتایاکریں۔ اس سے اعمال سے پلنے کا یقین نےگا ،اعمال سے بننے کا یقین بنےگااور اعمال سے دنیا آخرت کے غموں سے بچنے کا یقین بنے گا۔اللہ مجھے اور آپ کو یہ یقین عطا فرمائے آمین! چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔
٭راتوں کو نیند نہ آنے کا مسئلہ حل٭درود شریف کی برکت سے سارادن خوب آمدنی٭شفاءبھی اور35لاکھ کے خرش سے نجات بھی٭قرض سےخلاصی اورکاروبار میں ترقی بھی ٭دکان اور گھر میں برکت ہی برکت
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں