Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آداب معرفت (جدید ایڈیشن)

آداب معرفت (جدید ایڈیشن) آن لائن پڑھیں

آدابِ معرفت (جدیدایڈیشن) راہ سلوک پر چلنےوالے ہرراہی کی ضرورت

اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن کریم میں جہاں نبی اکرم ﷺ کے نبوت کے مقاصد کو ذکر فرمایا ہے وہاں پر ایک مقصد یہ بھی ذکر فرمایا ہے کہ ویزکیھم تاکہ آپ لوگوں کے دلوں کا تزکیہ فرمائیں۔ آسان الفاظ میں تزکیہ اس کو کہا جاتا ہے کہ کسی کے دل پر محنت کی جائے اور اس کے دل سے ذائل کو نکال دیا جائے یا بالفاظ دیگر باطنی اور روحانی امراض کا علاج کیا جائے جس سے دل میں ان رذائل اور گناہوں کی نفرت آجائے اور اسلامی احکام کی محبت اور تڑپ دل میں بیٹھ جائے جس کا نتیجہ یہ ہو کہ احکام الٰہیہ اور مرضیات پر عمل اور معاصی سے اجتناب انسان کیلئے آسان ہوجائے اور پھر اس کے بعد اگلا مرحلہ یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی محبت و معرفت اور اللہ تعالیٰ کے اسماء مبارکہ کے مظاہر جو اللہ تبارک و تعالیٰ کی صفات ہیں ان کی معرفت حاصل ہوجائے اور پھر اس کے بعد ترقی ہونی چاہیے اور اگلے مراحل معرفت طے ہوجائیں۔آسان الفاظ میں معرفت جان پہچان کو کہتے ہیں انشاء اللہ ’’آداب معرفت جدید ایڈیشن‘‘ نہ صرف مبتدی سالکین کیلئے بنیادی نصاب اور رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوگی بلکہ کاملین معرفت کو بھی حلاوت ایمانی دلوانے کا ذریعہ بنے گی۔ عموماً مرد حضرات مجالس میں یا اجتماعات میں شریک ہوجاتے ہیں جس سے اصلاحی تربیت ہوتی رہتی ہے لیکن خواتین کو عموماً ایسے مواقع کم نصیب ہوتے ہیں۔ اس کتاب میں اس پہلو کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ اخلاقیات معاشرت‘ کبائر گناہ‘ اولیاء کے اصلاحی واقعات‘ شیخ کامل کی پہچان، شیخ سےاکتساب فیض کے حصول کے طریقے‘ آداب شیخ اور دیگر مفید عنوانات شامل کئے گئے ہیں۔ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں عاجزانہ دعا ہے کہ وہ اسے ہدایت و معرفت اور ترقی ایمان کا ذریعہ بنائے اور محض اپنے فضل سے اس کے حرف حرف کو قبولیت و محبوبیت کی سند عطا فرمائے۔
جو یار فرید قبول کریں سلطان وی توں سرکار وی توں (492 صفحات‘ خوبصورت طباعت اور قیمت صرف 400/- روپے علاوہ ڈاک خرچ)

رعایتی قیمت: 200 روپے   علاوہ ڈاک خرچ 



مزید کتب