انسان جس وقت اس دنیا میں آتا ہے اسی وقت سے وہ ضرورتوں کا غلام بن جاتا ہے اور اس کی ضرورتوں کا یہ لامتنا ہی سلسلہ اس کے قبر میں جانے تک ختم نہیں ہوتا۔ حتیٰ کہ وہ مرنے کے بعد بھی دوسروں کا محتاج ہوتا ہے ۔اس کی محتاجی اور ضرورت مندی کبھی ختم نہیںہوتی ۔انسان کو زندگی میں قدم قدم پر مختلف ضرورتوں کی طلب اور چاہت ہوتی ہے اور ان ضرورتوں کو پورا کرنےکیلئے انتھک محنت کے ساتھ ایک ہتھیا ر بھی استعمال کرتا ہے اور وہ ہتھیا ر ہے دعا۔۔۔زندگی میں اسےبے شمارایسےمسائل کا سامنا کرناپڑتا ہے جن میں کوئی دوسرا انسان اس کی ذرا بھی مدد نہیں کر سکتا۔ دنیا کے سارے وسائل وذرائع جواب دے جاتے ہیں ۔ اپنے
بےگانے اور ایسے لوگ بھی ساتھ چھوڑجاتے ہیں جو ہمیشہ اور ہر حال میں نصرت وامد ا دکا اور ضرورت پڑنے پر جان تک نچھاور کردینے کا دم بھرتے رہتے ہیں۔ایسے میں انسان کومصیبتوں کے بھنور سے صرف اس خالق رب کائنات ہی نکال سکتے ہیں ۔جب انسان سب سے تھک ہا ر کر اس رب کائنات کو وحدہ لاشریک مان کر اس کے آگے گڑگڑا کر دعا مانگتا ہے تو رحمت الہٰی جوش میں آکر اس کی ضرورتوں اور حاجتوں کو پورا کردیتی ہے ۔دعا دوسرے تمام شرعی اور تقر یر ی اسباب کی طرح مطلوب کےحصول کا سبب ہوتی ہے، خواہ دعاکو سبب کا نام دیا جائے یا جزوسبب کا ، یا اسےشرط کہا جائے ،مقصود ایک ہی ہے۔ اللہ جب انسان کے سات بھلائی کر نا چاہتا ہے تو اس کے دل میںڈال دیتا ہے کہ وہ دعاکا طالب ہو ، پھر اسی دوا اور طلبِ نصرت کو اس کی بھلائی کا سبب بنا دیتا ہے جو اس کے حق میں مقدر ہوچکی ہے ، جیسا کے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ،’’میرے ذمے صرف یہ ہے کہ دعا کروں،اس کی قبولیت بھی اس کے ساتھ ہوتی ہے ۔
‘‘قارئین ! عبقری میں سالہاسال سے دعاؤں کی قبولیت کے انکوکھے واقعات ہر ماہ چھپتے ہیں۔اکثر فون ،خطوط اور انٹرنیٹ پر عوام کا مطالبہ تھا کے ان قبولیت کے انوکھے واقعات کو ایک کتاب کی شکل دی جائے ۔ لہٰذا قارئین کےاصرارپر یہ واقعات اب کتابی شکل میںآپ کے ہاتھ میں ہیں خود بھی استفادہ کریں اور دوسروں کو گفٹ بھی کریں۔یہ کتاب ہر طرف سےنا امید وپثر مردہ لوگوں کیلئےایک امید کی روشنی ہے۔ آیئے!اس روشنی کو گھر گھر میں پہنچائیں۔ چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔
٭مسنون دعا کی کرامت ،برکت اور حیرت ٭عبقری وظیفے سے حج کیسے ہوا؟٭توبہ کےذریعے اولاد کی نعمت ٭آسان عمل سے تمام مسائل حل٭دعا کی برکت ! لاعلاج مریضہ دنوں میں ٹھیک ٭امتحان میں بار بار فیل ہونے والوں کیلئے وظیفہ خاص٭کالا جادو اور خطرناک زہر دعاکے آگے ناکام اس کتاب میں جانیں!٭مجھے موت کے منہ سے کس نے نکالا؟٭قدرت کے انوکھے کرشمے اس کتاب میں پڑھیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں