اہل بیت کے پاکیزہ اور سچے واقعات
ہم جو قصے اور واقعات عموماً پڑھتے ہیں یا اپنے بچوں کو سناتے ہیں ان کا اثر وقتی اور ان کی لذت عارضی ہوتی ہے لیکن اہل ِبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مبارک اور پاکیزہ واقعات اور فرمودات ایسے روشن اور ایمان افروز ہوتے ہیں جن سے نہ صرف دل و دماغ کے دریچے منور ہوتے ہیں بلکہ زندگی کے انوکھے سبق بھی ملتے ہیں اور زندگی کی راہیں بھی کشادہ ہوجاتی ہیں۔ اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی پاکیزہ زندگی کا لفظ لفظ اور حرف حرف اس امت کیلئے قیمتی سرمایہ ہے جوکہ نہ صرف قابل تعریف بلکہ قابل تقلید بھی ہے۔ اس کتاب کو تالیف کرنے کا مقصد صرف منظر عام پر لانا نہیں ہے بلکہ یہ احساس دلانا بھی ہے کہ جو ہستیاں ہماری راہنما اور سردار ہیں ان کے واقعات اور باتیں بھی ہماری زندگیوں کے لئے روشنی ہیں۔ کسی ایک فرد نے بھی اگر اس کتاب سے کوئی سبق سیکھ لیا اور اہلِ بیت کی زندگی کو اوڑھنا بچھونا بنالیا تو یقیناً میری آخرت کا بہترین سرمایہ اور میرے لئے صدقہ جاریہ ہوگا۔ چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭ آیت لکرسی پڑھنے والے کو کبھی فالج نہیں ہوگا٭قران کا ایک لفظ سننےپر گناہ مٹ جاتا ہے۔٭تین چیزوں کی موجودگی میں نقصان نہیں ہوسکتا ۔٭دعائے قبولیت
٭آنسوؤں کا ایک قطرہ آگ کے دریا بجھا دیتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں