آج میرا دل خوشی و مسرت سے معمور ہے کہ میرا قلم ان پاکیزہ اور مقدس ہستیوں کی شان لکھنے میں استعمال ہوا ہے جنہیں قرآن پاک نے پاک صاف قرار دیا ہے جن کی عظمت و فضیلت و عترت قرآن و حدیث میں جابجا بیان کی گئی ہو‘ میں ان کی زندگی کو کیسے بیان کرسکتا ہوں‘ اہل بیت اطہار کا وہ عظیم خانوادہ جنہوں نے نبوت کی آغوش میں تربیت پائی اور نور نبوت سے جن کی گھٹی میں محبت‘ پیار‘ وجاہت‘ وقار‘ الفت‘ سخاوت‘ شجاعت‘ دریادلی علم کے سمندر رچ بس گئے اور اس مقدس گھرانے کا فرد فرد ایسا ہیرا ثابت ہوا جس کی روشنی سے تاریخ کے صفحات جگمگانے لگے اور جن کی خوشبو سے ہر دور کا ہرفرد معطر جان ہونے لگا۔ ان کی زندگی کا ہر ہر انداز قابل رشک اور قابل تقلید بن گیا اور جن کا حرف حرف ہیرے موتی سے زیادہ آبدار نظر آنے لگا۔ میں نادم ہوں… کہ اس پاکیزہ آل کی مدح و ثنا میں میرے لفظ بھی گم ہوگئے ہیں اور میرا قلم بھی رک رک رہا ہے۔ اپنی بات کو یہیں ختم کرتا ہوں اس امید کے ساتھ کہ یہ چند لفظ بارگاہ نبوت میں اس پاکیزہ آل کے صدقے قبولیت کا درجہ پالیں اور میری بخشش کا سامان ہوجائے۔
میں مداح آل رسولﷺ ہوں
یہی میری آخرت کا سامان ہے
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں