مال سے نہیں اعما ل سے دنیا اور آخرت بنتی ہے۔ بندہ کے پا س شب و روز مخلو ق خدا مختلف مسائل کا شکار آتی ہے ان کو مسنون شرعی اعمال کی طر ف متوجہ کرتا رہتا ہوں۔قارئین! یہ عمل صرف امراض کے لیے ہی نہیں بلکہ کسی بھی قسم کے گھریلو مسائل، ناممکن الجھن کے لیے بندہ نے جسے بھی دیا، جس جس نے بھی سو فی صد توجہ کی اس کا مسئلہ حل ہوا ہے۔ وہ گھریلو نا چاقی ہو، روزگا ر کی مشکلا ت ہو ں، رشتوں کی بند ش ہو، کاروباری زوال ہو، حتیٰ کہ گھر سے با ہر اور گھر کے اندر اولاد ،بیوی میاں، بچے ما ں باپ، بہن بھائی، داما د وغیرہ جہا ں سے بھی پریشان ہو یہ عمل کرنے سے اللہ پاک نے ان پر کرم کی راہیں کھولی ہیں۔
جب سے میں نے لوگوں کو سورۂ فاتحہ اورسورۂ اخلاص کاعمل عبقری میگزین اور درس کے ذریعے بتایا اس کے بعد لوگوں نے اپنے مشاہدات ڈھیروں خطوط، ٹیلی فون کالز اور انٹرنیٹ پر بتائے۔ جس میں ان اعمال کے فوائد درج تھے۔ اعمال کے ایسے ایسے فوائد لوگوں نے بتائے کہ میری عقل دنگ رہ گئی۔
بندہ نے ان تمام اعمال کو ایک گلدستہ کی شکل میں کتاب میں درج کردیا ہے تاکہ ہر شخص کو اعمال سے بننے، اعمال سے بچنے اور اعمال سے پلنے کا یقین ہوجائے۔
ہا ں !عمل کوئی بھی ہو یقین شر ط ہے، بھکاری اور سائل بن کر کرنے سے مکمل نفع ہو تا ہے، بس مستقل مزاجی سے کریں جلدی نہ کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں