یہ بات بزرگوں سے سنی تھی کہ جس چیز کا تذکرہ کثرت سے کیا جائے اس کا یقین دل میں اتر جاتا ہے۔ تذکرہ چاہے مال کا ہو یا اللہ پاک کے احکام اور اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا۔
یہ بات 100 فیصد ٹھیک ہے کہ جب اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تذکرے ختم ہوتے ہیں تو اس کی جگہ مال کے تذکرے لے لیتے ہیں۔ اب ہوتا یہ ہے کہ پہلے مال خرچ کرتے ہیں اور خوب کرتے ہیں۔ پھر بے یقینی کی کیفیت سے اعمال کرتے ہیں اور فائدہ نہیں ہوتا۔ کیونکہ یقین تو مال پر ہے۔
آپ نے بھی ضرور مشاہدہ کیا ہوگا اور اگر اس طرف اب تک نظر نہیں گئی تو اب ضرور کیجئے گا کہ ہسپتال، جیلیں، کوٹ کچہریاں اور اس جیسی بہت سی جگہیں جہاں لوگ مجبور ہوکر آتے ہیں ان جگہوں پر موجود مساجد، مصلے، بہت آباد ہوتے ہیں۔ جب مال و دولت، شہرت و سفارش ساتھ چھوڑ دیتے ہیں توکثرت سے ذکر و وظائف کئے جاتے ہے۔ میں آپ کو یہ ایک نقطہ فکر دے رہا ہوں غور ضرور کیجئے گا۔
دکھ، بیماری، پریشانی، غم سب اللہ کی طرف سے ہے۔ وہی اس کو واپس لوٹاتا ہے۔ امتحان ہمارا ہے کہ ان دکھ، بیماری اور پریشانی کے مواقعوں پر ہماری نظر کہاں جاتی ہے۔ اسی یقین اور نظر کے زاوئیے کو ٹھیک کرنے کیلئے تسبیح خانہ سے سرجوڑ کوشش کی جارہی ہے تاکہ اعمال کے تذکرے ہوں اور ان کا یقین دل میں پیدا ہو۔
آج کے اس مہنگائی کے دور میں ہر طرف بھوک، افلاس، کاروبار کی بندش، گھروں میں اخراجات پورے نہ ہونا اور مالی مشکلات کا سامنا معمول نظر آتا ہے۔ ہم نے اپنے اخراجات میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے جن کو پورا کرنے کیلئے اعمال کے راستوں کو چھوڑ کر بینکوں اور ادھر اُدھر سے قرض لینے کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے مزید پریشانی، ڈپریشن، ایگزائٹی اور الجھنوں میں گِھر جاتے ہیں۔
یہ کتاب ایسے ہی کچھ واقعات اور مشاہدات پر مبنی ہے کہ بہت سے لوگ جو قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے اور مالی مشکلات کا شکار تھے جب انہوں نے اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنایا تو اللہ پاک نے ان کے گھروں کے راشن، مکان کی تعمیرمیں، کاروبارمیں، شادیوں، مال و دولت میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائی ہیں۔
مخلوق خداکو اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پریشانیوں، مشکلات اور مسائل کا حل مل رہا ہے ۔ آپ بھی اعمال نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا کر رب کی نعمتوں کا قرب حاصل کرسکتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں