جڑی بوٹیاں ایسے پودوں کو کہا جاتا ہے جن کو ان کی کسی خصوصیت کی وجہ سے اہمیت حاصل ہو۔ انہیں کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور دوا کے طور پر بھی۔ اس کے علاوہ یہ روحانی وجوہات کی بنا پر بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ جڑی بوٹیوں کا استعمال عام طور پر دوا کے لیے ہزاروں سال سے جاری ہے۔ چینی طریقہ علاج، جرمن علاقائی علاج ، ہندوستان، عرب، قدیم امریکہ وغیرہ میں جڑی بوٹیوں کو ہزاروں سال سے مختلف امراض کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ہزاروں سال سے جمع ان معلومات جن میں ان بوٹیوں کے اثرات کا علم ہے، آج جدید ادویہ کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ بیشر جدید ادویہ کسی نہ کسی جڑی بوٹی کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ تجربہ گاہوں میں جو مصنوعی ادویہ بھی تیار کی جاتی ہیں ان کی بنیادی علم بھی جڑی بوٹیوں کے استعمال سے ہی لیا گیا ہے۔ جڑی بوٹیوں کے پتے، تنے، جڑیں اور بیج سب ہی کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔جڑی بوٹیوں سے علاج کی افادیت زمانہ قدیم سے مسلمہ ہے۔ترقی پذیر اور ترقی یافتہ دونوں ممالک ہی اب اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔جدید اینٹی بایوٹک ادویات کی افادیت سے کسی طور انکار نہیں کیا جاسکتا۔لیکن ان کے استعمال سے بعض اوقات انسانی جسم پر سخت مضراثرات پڑتے ہیں جن سے تکلیف میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوجاتاہے یا کوئی اور بیماری آلیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج اس ایٹمی دور میں پوری دنیا کے لو گ دوبارہ جڑی بوٹیوں کے فطری اور بے ضرر علاج کی طرف متوجہ ہور ہے ہیں کیونکہ طبِ یونانی( اسلامی )یا ہر بل سسٹم آف میڈیسن میں ادویات کا استعمال موسم‘ عمر اور مزاج کو مد نظر رکھ کر کروایاجاتاہے جسکی وجہ سے ان دیسی ادویات کے کسی قسم کے سائیڈ ایفیکٹس نہیں ہوتے۔زیر نظرکتاب میں ایسے نسخے اور ٹوٹکے ہیں جو قارئین نے سالہا سال آزمائے اور پھر عبقری کو لاکھوں قارئین کیلئے ہدیہ کردئیے۔اس کتاب کے چند عنوانا ت ملاحظہ فرمائیں:۔٭ عینک توڑنسخہ٭ معمولی چٹکلے بے بہا فوائد٭ آنکھوں کی اصلی رنگ لوٹانے کیلئے٭ سونف (بادیان) کے طبی خواص٭ قبضـ سے نجات٭ نظر کی کمزوری کا آخری علاج٭ پیٹ درد‘ اپھارہ اور گیس کا خاتمہ٭ ادرک! بدلتے موسموں کا ابتدائی ٹانک٭ سردی کا بہترین علاج٭ پودینہ سے الرجی اور معدے کا علاج ٭ منہ اور گلے کی بیماریوں میں پودینہ کا کمال٭ آملہ کھائیے بھی اور لگائیے بھی ٭ تمام پھلوں سے زیادہ وٹامن آملہ میں٭ ہلدی کی پُکار، مریضوں کے لیے٭ 20 سال پرانا مرض چھ ماشہ ہلدی سے دور٭ بخار‘ قے اور اسہال دھماسہ سے ختم ٭ ہلدی سے نرم و ملائم‘ بے داغ اور چمکدار جلد٭ اسپغول کے فوائد و کمالات٭ ہریڑ سے سڈول جسم اور پرکشش چہرہ٭ ہریڑ سے خوبصور تی پائیے٭ شفاء کا پیغام لے کر حاضر ہوں٭ دارچینی‘ شہد سے شفاء یابی کا کامیاب سفر٭ کچن سے خوشگوار صحت کا انداز٭ ساگودانہ اور صحت کا ساتھ٭ سرسوں دوا بھی شفا بھی٭ کاسنی! سستا ہربل ٹانک٭ ورم، یرقان اور جلندھر کا علاج٭ گھیگوار سے کمر اور جوڑوں کا علاج٭ گھیگوار کا حلوہ کھائیں‘ قد بڑھائیں٭ سولہ بیماریاں اور آزمودہ بوٹی٭ گڑماربوٹی سے ذیابیطس کا علاج٭ عرق گلاب سے چہرے کی تروتازگی٭ الائچی آپ کی ضرورت‘ آپ کی معالج٭ لونگ کچن کیلئے نہیں آپ کیلئے بھی٭ سبزچائے سے آنکھوں کی بیماریاں ختم٭ ریٹھہ بتائے ستر فائدے٭ تل کو دوست رکھیں‘ لازوال صحت پائیں٭ یادداشت اور دماغی کمزوری کیلئے لاجواب بوٹی٭ دماغی طاقت اور جسم کو موٹا کرنے میں شکرقندی کا کمال٭ جوڑوں کے درد میں مبتلا اب پریشان ہونا چھوڑ دیں٭ سفید بال کالے اور کالے بال مضبوط کرنے کا راز٭ ایک جَو سے ڈھیروں بیماریوں کا علاج٭ اب عبقری لایاحسن افزاء چٹکلے۔ قارئین! یہ اس کتاب کے چند عنوانات ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کیے گئے ہیں اس پوری کتاب میں کیا کیا موتی ہوں گے اور انہیں پانے کیلئے آج ہی اپنی کاپی بک کروائیں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں